Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے’ من کی بات‘ 2.0 کے بارہویں ایپی سوڈ سے خطاب کیا


نئیدہلی  یکم جون 2020۔ من کی بات  2.0   کے بارہویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے کہا کہ ملک میں کرونا کے خلاف نبرد آزمائی اجتماعی کوششوں کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔  انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ  -19  وبائی مرض کے درمیان  زیادہ خبردرا اورچوکس رہیں  ۔ اگرچہ معیشت کا ایک بڑا حصہ  اب  معمول کے مطابق مصروف عمل بنادیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  شرمک  اسپیشل  ریل گاڑیوں او ر خصوصی ریل گاڑیوں سمیت ریل خدمات  بحال کردی گئی ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ وافر حفط ماتقدم پر مبنی اقدامات  بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرواز کی خدمات  بھی بحال کردی گئی ہیں اور صنعت بھی آہستہ آہستہ معمول کے مطابق صورتحال کے  مطابق  لوٹ رہی ہے۔  انہوں نے خبردار کے کیا کہ کسی طرح کی لاپرواہی  نہیں  برتی  جانی چاہئے اور عوام الناس کو دو گز کی دوری بنائے رکھنی چاہئے اور چہرے پرماسک پہننا چاہئے او ر جہاں  تک ممکن ہوسکے گھر پر ہی قیام کرنا چاہئے ۔ انہوں  نے کہا کہ اس قدر پریشانی اٹھانے کے بعد ملک نے صورتحال کو جس طرح سنبھالا ہے وہ عمل بے کار نہیں جانا چاہئے ۔

          وزیراعظم نے  کہا کہ خدمات کے معاملے میں   ہمارے عوام  نے جس قدر جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق ستائش ہے اور یہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ ہم سیوا پرمودھرما کے اصول کے قائل ہیں اور خدمت بذات خود مسرت کا باعث ہوتی ہے اور اپنے آپ میں ایک طرح کی تسلی ہے ۔ ملک بھر کی طبی خدمت سے وابستہ عملے کی ستائش کرتے ہوئے  وزیر اعظم  نے ڈاکٹروں  ، نرسنگ عملے ،صفائی ستھرائی کارکنان  ، پولس کے عملے او ر میڈ یا کے نمائندگان کی ستائش کی ۔  انہوں  نے ا س بحران کے دوران  خواتین سیل  ہیلپ گروپوں  کے قابل ذکر تعاون کا بھی ذکر کیا۔ انہوں  نے تمل ناڈو کے کے سی موہن اور اگرتلہ کے گوتم داس  ،  پٹھان کوٹ کے دویانگ راجو کا بھی  ذکر کیا جنہوں  نے  اپنے محدود وسائل کے باوجود اس بحرانی وقت  میں دوسروں کی مد د کی ۔  انہوں نے کہا کہ خواتین کے سیلف ہیلپ   گروپوں کے ذریعہ انجام دی گئی   ملک  بھر میں  مختلف النوع خدمات کی داستانیں  بھی عام ہورہی ہیں  ۔ انہوں  نےکہا کہ کورناوائرس نے سمام کے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے تاہم  ہر طرح کی مراعات سے محروم مزدور طبقہ اور کارکنان سب سے زیاد ہ متاثر ہوئے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ،ریاستی حکومتیں  اور ادارے   اورمحکمے اپنے اپنے طور پر راحت کاری میں مصروف ہیں  ۔ پورے ملک کو اس بات کا احساس ہے کہ ہم کس دورسے گزر رہے ہیں۔ اورمرکز سے لے کرریاستیں  اور مقامی بلدیاتی ادارے  24  گھنٹے مصروف عمل ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ کورونا وبائی مرض  کے دوران ہر جگہ  عوام الناس یوگ  اور آیوروید کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا اوراسے  انداز حیات کے طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-2938