Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ‘‘ انڈیا کووڈ-19 ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور صحتی نظام کی مستعدی سے متعلق پیکیج’’ کے لئے 15000کروڑروپے کی رقم کو منظوری دی

نئی دہلی، 22اپریل2020،مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘‘ انڈیا کووڈ-19 ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور صحتی نظام کی مستعدی سے متعلق پیکیج’’ کے لئے 15000کروڑروپے کی رقم کو منظوری دی۔ منظور شدہ فنڈ کا استعمال 3 مراحل نیز کووڈ-19 ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے امور کےلئے فوری طور پر (7774 کروڑ روپے) کی رقم کی شکل میں کیا جائے گااور یہ رقم اسی انداز سے فراہم کی گئی ہے۔ بقیہ رقم وسط مدتی امداد (1سے4 برسوں پر مشتمل) کی تجویز کی شکل میں مشن موڈ ایپروچ کے تحت فراہم کرائی جائے گی۔

مذکورہ پیکیج کے کلیدی مقاصد میں بھارت میں تشخیصی اور کووڈ کے لئے وقف معالجاتی سہولتوں کی فراہمی ، ضروری طبی سازوسامان  کی مرتکز حصولیابی اور متاثرہ مریضوں کے معالجے کے لئے ادویہ کی خریداری، لچکدار قومی اور ریاستی صحتی نظام کی تعمیر کے توسط سے کووڈ-19 کی فزوں تر ہنگامی صورتحال  سے نمٹنے  کی بات شامل ہے۔ مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے امراض سے نمٹنے  کے لئے مستعدی اور کمربستگی پر مشتمل نظام کو مستحکم بنایا جائے۔ تجربہ گاہوں اور نگرانی سرگرمیوں کا قیام عمل میں آئے۔ بایو سلامتی مستعدی، وبائی امراض کی تحقیق اور برادریوں کو سرگرمی سے تحقیق کے کام میں ملوث کرنا اور وابستہ خطرات کے مواصلات پر مبنی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا ہے۔ یہ تمام تر اقدامات وزارت صحت اور کنبہ بہبود کی کلی سرپرستی اور نگرانی میں نافذ کئے جائیں گے۔

پہلے مرحلے کے تحت صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر پہلے ہی متعد د سرگرمیاں شروع کر کھی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

(22-04-2020)

U-1947