Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید


 

نئی دہلی،10؍اپریل، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج جاپان کے وزیراعظم عالی جناب شنزو آبے سے  ٹیلی فون پر گفتگتو کی۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ -19  کے نتیجے میں ابھر کر سامنے آنے والی عالمی صحتی اور اقتصادی چنوتیوں پر تبادلہ خیالات کئے۔ دونوں قائدین نے  اپنے اپنے ملکوں میں  اس بحران سے  نمٹنے کے لئے کئے گئے  اقدامات پر بھی تبادلہ  خیالات کئے۔

دونوں رہنماؤں نے  موجودہ بحران کے دوران  ایک دوسرے کے ملک میں  موجود  شہریوں کو  سہولت اور آسانی  بہم پہنچانے کے سلسلے میں  کئے گئے اقدامات کی بھی ستائش کی اور  اتفاق کیا کہ اس طرح کا تال میل جاری رکھا جائے گا۔

دونوں قائدین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا ہے کہ بھارت جاپان شراکت داری  اس وبائی مرض کے نتیجے میں ابھر کر سامنے آنے والی چنوتیوں سے نمٹنے کے کام میں دنیا کو   امداد بہم پہنچاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-1598