نئی دہلی،6؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مملکت بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر جاری کووڈ – 19 صحت بحران اور لاجسٹک چین نیز فنانشیل مارکیٹ سمیت اس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ بحرین نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو موجودہ صحت بحران کے دوران بحرین میں مقیم بڑی ہندوستانی برادری کی فلاح وبہبود پر ذاتی توجہ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے ہندوستانی برادری کے تئیں بحرین انتظامیہ کی ہمیشہ دی جانے والی توجہ اور محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے افسران کووڈ – 19 کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کریں گے اور باہم رابطے میں رہیں گے۔
وزیراعظم نے شاہ بحرین کو بتایا کہ ہندوستان بحرین کو اپنے قریبی پڑوسی کے اہم حصے کے طور پر تصور کرتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنے دورے بحرین کا بھی ذکر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ش س- ق ر)
U-1514
Spoke to HM Hamad Bin Isa Al Khalifa, King of the Kingdom of Bahrain. We discussed the prevailing situation due to COVID-19 and how we can work together to fight the pandemic. Thanked him for the care extended by Bahrain towards the Indian diaspora there. https://t.co/V6HCFpSUsh
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2020