Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے میزورم اور اروناچل پردیش کے لوگوں کو آج ان کی ریاستوں کے یوم قیام کے موقع پر مبارکباد دی ہے


 

نئیدہلی۔20؍فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میزورماوراروناچلپردیشکےلوگوںکوآجانکیریاستوںکےیومقیامکےموقعپرمبارکباددیہے۔

انہوں نے کہا ہے ’’ریاست کے یوم قیام کے موقع پر میزورم کے شاندار لوگوں کو مبارکباد۔ ہم اس ریاست کے قیمتی کلچر پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ میزورم سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بہت سے شعبوں میں مہارت کااظہار کیا ہے اور بھارت کی ترقی میں تعاون دیا ہے۔ آنے والے برسوں میں میزورم کی ترقی کیلئے  میری دعائیں۔

اروناچل پردیش کے لوگوں کیلئے ان کی ریاست کے یوم قیام پر میری طرف سے بہترین تمناؤں کا اظہار۔ یہ ریاست  حب الوطنی اور  قومی ترقی  کے ناقابل تنسیخ  عہد کے ہم معنی ہے۔ اروناچل پردیش کی مسلسل ترقی کیلئے  میں دعا گو ہوں‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ج۔ع ن

U-846