Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے 5 ڈی آر ڈی او ینگ سائنٹسٹس لیباریٹریز کو قوم کے نام وقف کیا


 

نئیدہلی  03 جنوری 2020۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں  دفاعی تحقیق اورترقی تنظیم  ( ڈی آر ڈی او ) کے   ینگ سائنٹسٹس کی 5 لیباریٹریز کو  قوم کے نام وقف کیا۔

          ڈی آر ڈی او  ینگ سائنٹسٹس کی لیباریٹریز   ( ڈی وائی ایس ایل )  پانچ  شہروں  یعنی بنگلورو ،  ممبئی ،چنئی ،کولکتہ اور حیدرآباد میں واقع  ہیں۔ہرایک لیب مستقبل  کے دفاعی  نظام  یعنی آرٹیفیشئل انٹلی جنس  ، کوانٹم ٹیکنالوجیز ، کوگنیٹو ٹکنالوجیز  ،  اسیمیٹرک ٹکنالوجیز  اور اسمارٹ میٹیریل  کی ترقی کے لئے اہمیت کی حامل  کلیدی  ایڈوانسڈ  ٹکنالوجی پر کام کرے گی۔

          ڈی آر ڈی او کی ایوارڈ تقریب  منعقدہ  24  اگست  2014  کے موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے ایسی لیباریٹریز  کو شروع کرنے  کی ترغیب ملی تھی۔ جناب نریندر مودی نے  اس وقت  ڈی آر ڈی او سے کہا تھا کہ وہ  نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے اختیارات اور چیلنج سے بھرے  ریسرچ مواقع  فراہم کرکے  ان کو بااختیار بنائے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ  لیب ملک میں ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے شعبے میں  تحقیق وترقی کی نوعیت  کی تشکیل  میں  مدد کریں  گی۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ نئی دہائی کے لئے ایک روڈ میپ  تیار کریں  ، جہاں ڈی آر ڈی او  ہندوستان کے مختلف  شعبوں میں سائنسی  تحقیق کی سمت   اور رفتار مرتب کرسکے۔سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان  کا میزائل پروگرام دنیا  بھر میں  ایک نمایاں پروگرام ہے۔انہوں  نے ہندوستانی خلائی پروگرام اور فضائی دفاعی نظاموںکی ستائش  بھی کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کو سائنسی تحقیق کے شعبے میں  پیچھے  نہیں  چھوڑا جاسکتا ۔ انہوں  نے کہا کہ حکومت سائنسی برادی کے ساتھ اضافی  میل  طے  کرنے کی  خواہاں  ہے تاکہ وہ  ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز اورقومی سلامتی کے لئے اختراعات میں  وقت لگاسکیں۔انہوں  نے کہا کہ ڈی آر ڈی او  کی اختراعات   میک ان انڈیا جیسے  پروگراموںکو مضبوط کرنے اور ملک میں ایک درخشاں دفاعی شعبے کو فروغ دینے میں  بہت بڑا کردار  ادا کرے گی۔پانچ  ڈی آر ڈی او  ینگ سائنٹسٹس  لیب  کے قیام سے  مستقبل میں   جدید ٹکنالوجیز  کی تحقیق اورترقی  کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔یہ ڈی آر ڈی او  کے لئے  دفاعی ٹکنالوجی  میں  مستقبل میں تیار رہنے کے لئے ہندوستان کو خودکفیل  بنانے   کے ہدف   کے لئے ایک بہت  بڑی چھلانگ ہوگی۔

بنگلورو میں تیزی سے تیار آرٹیفیشیل انٹیلی جنس  کے شعبے میں تحقیق کی جائے گی۔ کوانٹم  ٹکنالوجی  کا تما م اہم شعبہ آئی آئی  ٹی ممبئی  کی بنیاد پر ہوگا۔ کاگنیٹو   ٹکنالوجیز  پر مستقبل کا انحصار ہے  اور آئی آئی ٹی چنئی  تحقیق کے اس شعبے میں  لیب کی شروعات کرے گا۔ اسیمیٹرک ٹکنالوجیز  کا نیا اور مستقبل والا  شعبہ جو جنگوں  کے لڑنے کے طریقے بد ل دے گا،  وہ  جادھو پور یونیورسٹی ، کولکتہ کے کیمپس  کی بنیاد  پر ہوگا۔اسمارٹ میٹیریل  کے شعبے میں تحقیق  حیدرآباد کی بنیاد  پر ہوگی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا ۔ رم

U-38