Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم بنانے کی خاطر بھارت اور فن لینڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے کی منظوری دے دی ہے


نئیدہلی  21نومبر۔مرکزی کابینہ نے ،جس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم بنانے کی خاطر بھارت اور فن لینڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے کی منظوری دے دی  ہے۔

فوائد :

          مفاہمت نامے کے بڑ  ے  فوائد مندرجہ ذیل ہوں گے :

  • سیاحت کے شعبے میں  باہمی تعاون  کی حوصلہ افزائی اور اسے فروغ دینے کی خاطر  باہمی  تعلقات کی بنیاد قائم کرنا ۔
  • سیاحت سے متعلق  اعدادوشمار معلومات  اور مہارت  میں ایک دوسرے کو شریک کرنا۔
  • سیاحت کی پالیسی  بنانے ، اسے باقاعدہ  بنانے او رمعیار قائم کرنے  اور عمل درآمد کےسلسلے میں  تجربات میں ایک دوسرے کو شریک کرنا۔
  • دوروں  ، میٹنگوں  ،ورکشاپوں   ،اجلاسوں  اور جگہوں کی افادیت کا پتہ لگانے کے ذریعہ کمپنیوں  اور تنظیموں کے مابین  مشترکہ پروجیکٹوں   آزمائشی پروجیکٹوں اور  شراکتداری  کی  نشاندہی اور توسیع   کرنا ۔
  • تعاون کے شعبے میں  فن لینڈ اور بھارت کے ماہرین کے لئے ورکشاپوں  اور دوروں  کا اہتما م کرنا ۔
  •  ہمہ قومی ترقیاتی پروگراموں اور  بین الاقوامی  مالی اداروں کے  پورجیکٹوں کے تعلق سے  ،جس  میں دونوں ملکوں کو یکساں دلچسپی  ہو، شراکتداری کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا۔

پس منظر :

     بھارت اور فن  لینڈ کے طویل عرصے سے مضبوط سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں  ملکوں نے  ، جو  قائم شدہ تعلقات کو  مستحکم بنانے اور مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں ، ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔اس مفاہمت نامے پر جمہوریہ بھارت کی سیاحت کی وزارت  اور حکومت فن لینڈ کی اقتصادی  امور اور روزگار کی وزارت  کے مابین  دستخط کئے گئے ہیں ،جس کا مقصدسیاحت کے شعبے میں  تعاون کو مستحکم بنانا ہے ۔

     فن لینڈ  ، بھارت کے لئے  ذرائع کی منڈی کے طور پر ابھررہا ہے ۔ 2018  میں  21239 فن لینڈ کے سیاحوں  نے بھارت  کا دورہ کیا ۔فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے سے  اس سورس مارکیٹ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-5251