Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی بل گیٹس سے ملاقات


نئی دلّی،  18 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئر مین مسٹر بل گیٹس سے ان کے سہ روزہ دورہ بھارت کے دوران آج ملاقات کی۔ ان دونوں کی  گزشتہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے شانہ بہ شانہ نیو یارک میں ہوئی تھی۔

            مسٹر بل گیٹس نے زراعت، صفائی ستھرائی، تغذیہ، صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز (ایس ڈی جی) کی کوششوں میں حکومت ہند کی مدد کرنے کے لئے  اپنے فاؤنڈیشن کی عہد بستگی کے عزم کو دوہرایا۔

            مسٹر بل گیٹس نے نیشنل نیوٹریشن مشن کے تحت کی جانے والی کوششوں اور غذائیت پر کلیدی توجہ مرکوز کر نے کے لئے وزیر اعظم کی تعریف کی۔

            انہوں نے زرعی پیداوار  اور کار کردگی کے کے طریقہ کار کو بڑھانے اور غریبوں اور حاشیہ پر رہنے والے لوگوں کو اوپر اٹھانے کے لئے مدد گار افکار پیش کئے۔

            وزیر اعظم نے فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور فاؤنڈیشن کے ذریعہ کئے گئے ذمہ دارانہ عمل کے  مظاہرے اور حکومت کی نظر میں ماہرانہ اقدارکو اجاگر کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سر سبز توانائی، زراعت، غذائیت، صحت کے شعبوں میں اعداد و شمار اور شواہد کی بنیاد پر مبنی عمل دخل اور حمایت اس کام میں کس طرح سے مدد گار و معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

            مسٹر بل گیٹس کے ہمراہ ان کی بھارتی لیڈر شپ ٹیم کے کلیدی ممبران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5174