Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کی جمہوریہ برازیل کے صدرجیر میسیاس بولسو نارو سے ملاقات


نئی دلّی، 14 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر 13 نو مبر، 2019 کو  برازیل میں وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر عزت مآب جناب جیر میسیاس بولسو نارو سے ملاقات کی۔

            وزیر اعظم مودی نے برازیل کے صدر کو یوم جمہوریہ 2020 میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔ برازیل کے صدر نے اس دعوت نامے کو خوشی کے ساتھ قبول کر لیا ہے۔

            دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر اس رضا مندی کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برازیل سے سرمایہ کاری خصوصاً زرعی ساز و سامان، مویشی پر وری، فصل کٹائی کے بعد کی تکنالوجی اور بایو ایندھن کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

            برازیل کے صدر نے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ ان کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے تعاون کے دیگر شعبوں مثلاً خلائی امور اور دفاع کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وزیر اعظم نے بھارتی شہریوں کو بغیر ویزا کے سفر کی سہولت کی منظوری کے لئے برا زیل کے صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

۔۔۔۔۔۔

U.5080