Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پی ایم او میں دیوالی ملن منعقد کی گئی


 

نئی دلّی، 30 اکتوبر /  آج لوک کلیان مارگ، نئی دلّی میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)  میں افسران اور اسٹاف کے لئے دیوالی ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر ایک کو دیوالی کی گرم جوش مبارک باد پیش کی۔

            پی ایم او کے تمام اسٹاف کے ذریعہ کئے گئے بہتر کام کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ کیا گیا تغیراتی عمل اسٹاف کے ذریعہ کی گئی مسلسل کوششوں اور سخت محنت کے ذریعہ ہی ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس حاصل کی گئی کامیابی کا احساس دلاتے ہوئے آئندہ برس مزید بلندیاں سر کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دی۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم او تمام حکومت کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر کام کر تا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم او نہ صرف عمل کرتا ہے بلکہ ترغیب بھی دیتا ہے اور رہنمائی بھی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے عملے سے اپنے کام کے تئیں عہد بستگی اور اخلاقیات کے ذریعہ سے بقیہ حکومت کے لئے مثال پیش کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے 2022 میں بھارت کی آزادی کی 75 ویں سال گرہ کی تقریبات منانے سے قبل متعینہ نشانوں کے حصول پر زور دیا۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم او کو لاکھوں شہریوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کام کرنا چاہئیے۔

۔۔۔۔۔۔

U.4842