نئی دہلی۔28؍اکتوبر۔یوروپی پارلیمنٹ کے اراکین نے آج 7، لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پارلیمانوں کی اس اہمیت کی ستائش کی جو وہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتے ہیں یعنی اپنی مدت کار کے آغاز میں انہوں نے بھارت کا دورہ کرکے اس کا ثبوت دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یوروپی یونین کے ساتھ بھارت کے تعلقات مشترکہ مفادات اور جمہوری اقدا رکے تئیں مشترکہ عہد بندی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹی آئی اے کی متوازن اور جلد از جلد تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔ یوروپی یونین کے ساتھ علاقائی اور عالمی معاملات میں روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قریبی بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کی ترقی اور پذیرائی کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ایک طرح کی عالمی شراکت داری ہے۔
وزیراعظم نے بھارت میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ یہ وفد ملک کے مختلف حصوں میں جائے گا جو مفید ثابت ہوگا جس میں جموں وکشمیر کا دورہ بھی شامل ہے۔ وفد کا جموں وکشمیر کا دورہ اس وفد کو جموں وکشمیر اور لداخ کی ثقافتی اور مذہبی گوناگونی کی تفہیم فراہم کریگا ساتھ ہی ساتھ وفد اس خطے میں ترقیات اور حکمرانی کی ترجیحات کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔
وزیراعظم نے آسان کاروبار درجہ بندی کے معاملے میں بھار ت کے ذریعے حاصل کی گئی نمایاں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں 2014 کی 142ویں پوزیشن کے مقابلے 63واں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے بڑی آبادی والے اور متنوع ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ آج کی حکمرانی کے نظام ایسے ہیں جو عوام کو توقعاتی سمت میں بڑھنے کے لائق بنارہے ہیں۔
وزیراعظم نے تمام ہندوستانیوں کیلئے زندگی بسر کرناآسان بنانے کے امر کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی توجہ اور کوششوں کو نمایاں کرکے پیش کیا۔ انہوں نے سوچھ بھارت اور آیوشمان بھارت جیسے سرکاری پروگراموں سمیت دیگر کلیدی پروگراموں کی کامیابی کاذکر کیا۔ 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے لئے حکومت کی عہد بندگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ عالمی ہدف سے پانچ سال قبل ہوگا۔ انہوں نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا جس میں قابل احیاء توانائی کے اہداف اور سنگل یوز پلاسٹک کے خلا ف چلائی گئی مہم جیسے نکات شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4800
Fruitful interactions with MPs from the European Parliament. We exchanged views on boosting India-EU ties, the need to come together to fight terrorism and other issues. I spoke about steps being taken by the Government of India to boost ‘Ease of Living.’ https://t.co/7YYocW3AQN pic.twitter.com/9y1ObOvL9e
— Narendra Modi (@narendramodi) October 28, 2019