Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ہیوسٹن، ٹیکساس میں داؤدی بوہرہ برادری کے اراکین سے ملاقات کی


نئی  دہلی۔22؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہیوسٹن ، ٹیکساس میں داؤدی بوہرہ برادری کے اراکین سے ملاقات کرکے گفت وشنید کی۔

برادری کے اراکین نے ہیوسٹن میں وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ گفت وشنید کے دوران داؤدی بوہرہ برادری کے اراکین نے  سیدنا صاحب کے ساتھ وزیراعظم کے تعلقات کا بطور خاص ذکر کیا۔ انہوں نے  گزشتہ برس برادری کے پروگرام میں شرکت کی غرض سے وزیراعظم کے اندور کے دورے کا بھی ذکر کیا۔

گفت وشنید اور ملاقات کے بعد وزیراعظم نے ٹیوئیٹ کرکے کہا کہ داؤدی بوہرہ برادری کی دنیا بھر میں امتیازی شناخت ہے۔ ہیوسٹن میں مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا اور میں نے ان سے مختلف النوع موضوعات پر گفت وشنید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ۔ ع ن

U-4286