نئی دہلی،15ستمبر / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے انجینئرس ڈے کے موقعے پر انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے سر ایم وشویشوریہ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیراعظم نےکہا کہ ‘‘انجینئر کا مطلب ہی سخت محنت اور عزم حوصلہ ہے۔ ان کے اختراعی جوش و جذبے کے بغیر نسل انسانی کی ترقی ادھوری ہے۔ انجینئرس ڈے کے موقعے پر مبارکباد اور سخت محنت کرنے والے تمام انجینئروں کے لیے نیک خواہشات ۔ قابل تقلید انجینئر سر ایم وشویشوریہ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ ا گ۔ م ت ح(
U-4162
Engineers are synonymous with diligence and determination. Human progress would be incomplete without their innovative zeal. Greetings on #EngineersDay and best wishes to all hardworking engineers. Tributes to the exemplary engineer Sir M. Visvesvaraya on his birth anniversary.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2019