نئی دلّی، 10 ستمبر / سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کے وزیر اعظم ڈاکٹر رالف ایورارڈ گونسالوز نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے آج ملاقات کی۔سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کے وزیر اعظم گونسالوز نئی دلّی میں منعقد ہ اعلیٰ سطحی یونائٹڈ نیشنز کنونشن آن کمبیٹنگ ڈی سرٹیفکیشن (یو این سی سی ڈی) سمپوزیم میں شرکت کے لئے بھارت کے اولیں دورے پر آئے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم گونسالوز نے محسوس کیا کہ سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کے علاوہ کیریبیائی اور لاطینی ا مریکی خطوں میں بھارت کے لئے خیر سگالی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے خطے میں بھارت کے ترقیاتی تعاون اور قدرتی آفات کے دوران امداد کے لئے بھارت کی ستائش کی۔
وزیر اعظم جناب مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی بین الاقوامی تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر دنیا کے اب تک کے سب سے چھوٹے ملک کے طور پر مبارک باد پیش کی۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان ہنر مندی کے فروغ، تربیت، تعلیم، مالیات، ثقافت اور قدرتی آفات کے انتظامات میں تعاون کے فروغ پر رضا مندی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔
U.4098
Had an excellent meeting with Prime Minister of St. Vincent and Grenadines Dr. Hon'ble Ralph Everard Gonsalves. We discussed ways to boost cooperation in skill development, training, education, finance, culture and disaster management. pic.twitter.com/lOXgjDvqFL
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2019