ہندستان کے وزیراعظم عزت مآب جناب نریند رمودی نے بھوٹان کے وزیراعظم عزت مآب ڈاکٹر لوٹے شیرنگ کی دعوت پر 17 سے 18 اگست 2019 تک مملکت بھوٹان کا سرکاری دورہ کیا۔ مئی 2019 میں دوسری بار وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دو طرفہ دوروں میں سے یہ ایک تھا۔
vii-vi رائل یونیوسٹی آف بھوٹان اور آئی آئی ٹی کانپور، دہلی اور ممبئی اور این آئی ٹی سلچر کے درمیان اکیڈمک تبادلوں اور ایس ٹی ای ایم تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں چار (04) مفاہمت نامے ۔
Viii۔ قانونی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں دونوں ملکو ں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی ،بنگلوراور جگمے سنگئے وانگچک اسکول آف لا ، تھمپو، کے درمیان مفاہمت نامہ۔
Ix۔ انصاف سے متعلق تعلیم میں تعاون اور باہمی تبادلہ کے لئے بھوٹان نیشنل لیگل انسٹی ٹیوٹ اور نیشل جوڈیشیل اکیڈمی بھوپال کے درمیان مفاہمت نامہ۔
x.پی ٹی سی انڈیا لمیٹیڈ اور ڈرک گرین پاور کارپوریشن بھوٹان کے درمیان مانگدیشو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لئے بجلی خریدنے کا معاہدہ۔
19۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رائل یونیورسٹی آف بھوٹان میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بھوٹانی نوجوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے دو طرفہ معاہدوں کی عوام پر مرکوز نوعیت اور گہری روحانیت اور دونوں ممالک کے درمیان بدھ ازم کے رابطے پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہند-بھوٹان تعلقات کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے تعلیم اور اعلی ٹکنالوجی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے نوجوانوں کی شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ بھوٹان میں ترقی ، ماحولیات اور ثقافت ایک دوسرے کے مقابلے میں نہیں بلکہ ایک دوسرے کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ اس ہم آہنگی کے ساتھ ‘خوشی ’پر زور ہی انسانیت کے لئے بھوٹان کا پیغام ہے۔ انہوں نے خلائی اور ڈیجیٹل اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز میں دو طرفہ معاہدوں کے نئے بابوں کا خاکہ بھی پیش کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ اختراع اور پائیدار ترقی کے لئے ان کا فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ اور بھوٹان کی نیشنل اسمبلی اور نیشنل کونسل کے ارکان بھی موجود تھے۔
20۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھوٹانی شہریوں کے لئے صحت دیکھ ریکھ تک رسائی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ کی ذاتی کوششوں کی تعریف کی۔ اس سلسلہ میں دونوں فریقین نے تذکرہ کیا کہ بھوٹان میں نئے کثیر موضوعاتی سپر اسپشلٹی اسپتال کی منصوبہ بندی کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرانے کے مقصد سے حال ہی میں ہندستان کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بھوٹان کا دورہ کیا تھا۔
21۔دونوں ممالک دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لئے متفق ہوئے۔ بھوٹان کی شاہی حکومت (آر جی او بی) نے دسمبر 2018 میں وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ کے ہندستان کے دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور اقتصادی رابطوں کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت ہند کی چار بلین ہندستانی روپے کی عبوری تجارتی مدد کی سہولت کے لئے اس کی تعریف کی اور 800 ملین ہندستانی روپے کی پہلی قسط کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سارک کرنسی سوئیپ فریم ورک کے تحت کرنسی سوئیپ کی حد میں اضافہ کی بھوٹان کی درخواست پر غور کرنے کی وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ کو یقین دہانی کرائی ۔ ایک عبوری اقدام کے طو رپر وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اسٹینڈ بائی سوئیپ ارینجمنٹ کے تحت کرنسی سوئیپ کی سو ملین اضافی امریکی ڈالر کی پیش کش کی۔
22۔بھوٹان کی شاہی حکومت کی درخواست پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بڑھتی ہوئی گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے اور دیہی علاقوں میں ایل پی جی کی پہنچ میں اضافہ کرنے کے لئے بھوٹان کی شاہی حکومت کی مدد کے لئے بھوٹان کو رعایتی شرحوں پر ایل پی جی کی مقدار موجودہ 700 ایم ٹی سے بڑھا کر ایک ہزار ایم ٹی ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔
23۔وزیراعظم جناب مودی نے تھمپو میں تاریخی سیم توکھادزونگ ، جس میں بھوٹان ریاست کے بانی محترم ژاب درونگ اینگاوانگ نامگیال ، کا مجسمہ بھی ہے، جس کے لئے بھوٹان کو ہندستان نے قرض دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے قریبی ، ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کے پیش نظر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قرض کی مدت میں پانچ سال کی مزید توسیع کا اعلان کیا۔ انہوں نے نالندہ یونیورسٹی میں مطالعے کے لئے بھوٹانی طلبہ کے وظائف کو دو سے بڑھاکر پانچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
24۔ دونوں فریقین نے تعاون کے روایتی شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ہندستان اور بھوٹان کے نوجوانوں کے درمیان اور زیادہ تبادلہ پر خصوصی زور دیتے ہوئے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے بھی عہد بندی کا اظہار کیا۔
25۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دورے کے دوران بات چیت میں جو گرمجوشی اور دوستانہ رویہ دیکھنے کو ملا ہے اس سے بھوٹان اور ہندستان کے درمیان اعتماد ، تعاون اور باہمی احترام کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد اور خصوصی دوستی کی خصوصیت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ ۔ ج۔
U-3766
Joint press meet with @PMBhutan. Watch. https://t.co/856smFi65l
— Narendra Modi (@narendramodi) August 17, 2019