Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

تہترویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی اہم باتیں


  1. یومِ آزادی اور رکشا بندھن کے مبارک موقع پر  سبھی ہم وطنوں کو بہت بہت نیک خواہشات۔
  2. بارش اور سیلاب: آج ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ بارش کے سبب، سیلاب کی وجہ سے لوگ مشکلات سے نبرد آزما ہیں۔ ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، این ڈی آر ایف، سبھی ادارے، مصیبت کے ماروں کی مشکلات کم کیسے ہوں، معمول کی صورت حال کیسے بحال ہو، اس کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔
  3. آرٹیکل 370: دس ہفتے کے اندر اندر ہی آرٹیکل 370 کا ہٹنا، 35 اے کا ہٹنا، سردار ولبھ بھائی پٹیل کے خوابوں کی تکمیل کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
  4. تین طلاق: دوسرے ہفتے کے اندر اندر اپنی مسلم ماؤں اور بہنوں کو ان کا حق دلانے کے لیے تین طلاق کے خلاف قانون بنایا۔
  5. دہشت گردی سے متعلق قانون: دہشت گردی سے متعلق قوانین میں مکمل تبدیلی کرکے اُن کو ایک نئی طاقت دینے کا اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم کو مزید  مضبوط کرنے کا کام کیا گیا۔
  6. کسان سمّان ندھی: ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کو وزیر اعظم سمّان ندھی کے تحت 90 ہزار کروڑ روپیہ کسانوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کرنے کا ایک اہم ترین کام آگے بڑھا ہے۔
  7. کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے پنشن:  ہمارے کسان بھائی بہن، ہمارے چھوٹے کاروباری بھائی بہن، انھوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ کبھی ان کی زندگی میں بھی پنشن کا نظام ہوسکتا ہے، پنشن منصوبہ کے  نفاذ کا کام بھی کردیا گیا ہے۔
  8. جل شکتی ابھیان: آبی بحران کی چرچا تو بہت ہوتی ہے۔ مستقبل آبی بحران سے گزرے گا، یہ بھی چرچا ہوتی ہے۔ ان چیزوں کو پہلے سے ہی سوچ کر مرکز اور ریاستیں مل کر منصوبے بنائیں اس کے لیے ایک الگ جل شکتی وزارت کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
  9. جل جیون مشن: ہم آنے والے دنوں میں جل جیون مشن کو آگے لے کر بڑھیں گے۔ اس کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتیں ساتھ مل کر کام کریں گی اور آنے والے برسوں میں ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپئے سے بھی زیادہ رقم اس مشن کے لیے خرچ کرنے کا عہد لیا گیا ہے۔
  10. طبی قانون: ہمارے ملک میں بہت بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ آروگیہ  کی سہولتیں اور انتظامات کی ضرورت ہے۔ طبی تعلیم کو شفاف بنانے کے لیے کئی اہم ترین قانون ہم نے بنائے ہیں، اہم ترین فیصلے لیے ہیں۔
  11. بچوں کے تحفظ کے لیے سخت قانون کی ضرورت تھی۔  ہم نے اس کام کو بھی مکمل کرلیا ہے۔
  12. اگر 2014 سے 2019 تک کا وقتضروریات کی تکمیل کا دور تھا تو 2019 کے بعد کا دور ہم وطنوں کی خواہشات کی تکمیل کا دور ہے، ان کے خوابوں کی تکمیل کا دور ہے۔
  13. جموں-کشمیر اور لداخ: جموں کشمیر اور لداخ کے باشندوں کی خواہشات اور امیدیں پوری ہوں، یہ ہم سب کا فریضہ ہے۔ وہاں کے میرے دلت بھائیوں اور بہنوں کو، ملک کے دیگر دلتوں کے مساوی حقوق حاصل نہیں تھے،  وہ ان کو بھی ملنے چاہئیں، وہاں ہمارے کئی ایسے سماج اور سسٹم کے لوگ چاہے وہ گرجر ہوں، بکروال ہوں، گدّی ہوں، سپّی ہوں ، بالٹی ہوں – ایسے متعدد لوگوں کو ان کے سیاسی حقوق بھی ملنے چاہئیں۔
  14. جموں وکشمیر کے لوگوں کا تعاون: جموں-کشمیر اور لداخ خوشحالی اور امن وسلامتی کے لیے، ہندوستان کے لئے حوصلہ افزا بن سکتا ہے۔ ہندوستانی کی ترقی کے سفر میں بہت بڑا تعاون دے سکتا ہے۔ اب جموں وکشمیر کا عام شہری بھی دلّی حکومت سے پوچھ سکتا ہے۔ اس کو بیچ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ یہ سیدھا سادھا نظام آج ہم کر پائے ہیں۔
  15. ایک ملک ایک ٹیکس: جی ایس ٹی کے توسط سے ہم نے ون نیشن، ون ٹیکس، اس خواب کو پورا کیا ہے۔ پچھلے دنوں توانائی کے شعبے میں  ون نیشن، ون گرڈ کو بھی  ہم نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ ون نیشن، ون موبیلٹی کارڈ- اس نظام کو بھی ہم نے فروغ دیا ہے۔ اور آج چرچا چل رہی ہے، ‘‘ایک ملک، ایک ساتھ الیکشن’’۔ یہ چرچا ہونی چاہئے۔ جمہوری طریقے سے ہونا چاہیے۔
  16. کثرت آبادی کا دھماکہ : یہ کثرت آبادی کا دھماکہ ہمارے لیے، ہماری آنے والی نسل کے لیے کئی نئے بحران پیدا کرتا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایک بیدار طبقہ بھی ہے جو اس بات کو اچھی طرح سے سمجھتا ہے، اس کے احترام کی ضرورت ہے۔ سماج کے باقی طبقوں کو جوڑ کر کثرت آبادی کے دھماکے کی  فکر کرنی ہی ہوگی۔
  17. بدعنوانی، بھائی- بھتیجہ واد: بدعنوانی، بھائی- بھتیجہ واد نے ہمارے ملک کا اتنا نقصان کیا ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے اور دیمک کی طرح ہماری زندگی میں سرایت کر گیا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کو ہم نے مسلسل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  رد کرنے کی سمت میں کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ہم نے حکومت میں بیٹھے ہوئے اچھے اچھے لوگوں کی چھٹی کردی۔
  18. لوگوں کی زندگی  میں حکومت کی مداخلت: آزاد ہندوستان کا مطلب میرے لیے یہ ہے کہ دھیرے دھیرے حکومتیں لوگوں کی زندگی سے باہر آئیں۔ ایسا ایکو سسٹم ہم کو بنانا ہی ہوگا۔ نہ سرکار کا دباؤ ہو، نہ سرکار کااثر ہو لیکن ہم خوابوں کو لے کر آگے بڑھیں۔ ایز آف لیونگ آزاد ہندوستان کی ضرورت ہے۔
  19. انکریمنٹل پروگریس بنام ہائی جمپ: ہمارا ملک آگے بڑھے، لیکن انکریمنٹل پروگریس! اس کے لیے ملک اب زیادہ انتظار نہیں کرسکتا، ہمیں اونچی جست لگانی پڑے گی۔
  20. جدیدبنیادی ڈھانچہ کی ترقی: ہم نے طے کیا ہے کہ اس دور میں 100 لاکھ کروڑ روپئے جدید انفراسٹرکچر کے لیے  لگائے جائیں گے، جس سے روزگار بھی ملے گا، زندگی میں بھی نیا سسٹم فروغ پائے گا۔
  21. پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت:  ہم نے پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا خواب  دیکھا ہے۔ آزادی کے 70 سال بعد ہم دو ٹریلین ڈالر کی معیشت پر پہنچے تھے۔ 70 سال کی ترقی کے سفر نے ہمیں دو ٹریلین ڈالر کی معیشت تک پہنچایا تھا لیکن پچھلے پانچ سال کے اندر ہم لوگ دو ٹریلین سے تین ٹریلین پہنچ گئے ہیں۔ اس رفتار سے ہم آنے والے پانچ سال میں پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتے ہیں۔
  22. دیہی ترقی اور کسانوں کی آمدنی: آزادی کے 75 سال میں ملک کے کسان کی آمدنی دوگنی ہونی چاہئے۔ ہر غریب کے پاس پکا گھر ہونا چاہیے، ہر کنبے کے پاس بجلی ہونی چاہئے، ہر گاؤں میں آپٹیکل فائیبر نیٹ ورک اور براڈ بینڈ کی کنیکٹیویٹی ہو، ساتھ ہی ساتھ فاصلاتی تعلیم کی سہولت ہو۔
  23. ہماری سمندری املاک: بلیو اکنامی پر ہم زور دیں۔ ہمارے کسان اناج پیدا کرنے والے ہیں، وہ توانائی پیدا کرنے والے بنیں۔ یہ بھی ایکسپورٹر کیوں نہ بنیں۔ ہمارے ملک کو ایکسپورٹ بڑھانا ہی ہوگا۔ ہمارا ہر ضلع ایکسپورٹ ہب بننے کی سمت میں کیوں نہ سوچے۔ ہندوستان کا کوئی ضلع ایسا نہیں ہوگا جہاں سے کچھ نہ کچھ ایکسپورٹ نہ ہوتا ہو۔ قدر میں اضافے والی چیزیں دنیا کے کئی ملکوں تک ایکسپورٹ ہوں۔
  24. سیاحت: ہمارا ملک سیاحتی مقام کے لیے دنیا کے لیے عجوبہ ہوسکتا ہے۔ ہم سبھی ملک کے باشندے طے کریں کہ ہمیں ملک کی سیاحت پر زور دینا ہے۔ جب سیاحت بڑھتی ہے تو کم سے کم سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ روزگار ملتا ہے۔ ملک کی معیشت  کا فروغ ہوتا ہے۔ کیا آپ طے کرسکتے ہیں کہ 2022 میں آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے پہلے ہم اپنے کنبے کے ساتھ ہندوستان کے کم سے کم 15 سیاحتی مقامات پر جائیں گے۔
  25. مستحکم سرکار-بھروسے مند پالیسی:  جب حکومت مستحکم ہوتی ہے ، پالیسی توقع کے مطابق ہوتی ہے، سسٹم مستحکم ہوتے ہیں تو دنیا کا بھی ایک بھروسہ بنتا ہے۔ دنیا بھی ہندوستان کے سیاسی استحکام کو بڑے فخر اور عزت کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
  26. مہنگائی اور ترقی میں توازن: آج ہمارے لیے فخر کی بات  ہے کہ مہنگائی کو قابو میں کرتے ہوئے ہم ترقی کی شرح کو بڑھانے والے ایک اہم ترین قدم کو لے کر چلے ہیں۔
  27. معاشی نظام: ہمارے معاشی نظام کی بنیادیں بہت مضبوط ہیں۔ جی ایس ٹی اور آئی بی سی جیسی اصلاحات کرنا اپنے آپ میں ایک نیا اعتماد پیدا کرتا ہے۔ ہمارے سرمایہ کار زیادہ کمائیں، ہمارے سرمایہ کار زیادہ سرمایہ کاری کریں، ہمارے سرمایہ کار زیادہ روزگار پیدا کریں۔ ہم  دولت پیدا کرنے والے کو اندیشے کی نظروں سے نہ دیکھیں۔ ان کا فخر بڑھنا چاہئے اور دولت پیدا نہیں ہوگی تو تقسیم بھی نہیں ہوگی۔ اگر دولت تقسیم نہیں ہوگی تو ملک کی غریب آدمی کی بھلائی نہیں ہوگی۔
  28. دہشت گردی: ہندوستان دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف مضبوطی کے ساتھ لڑ رہا ہے۔ دہشت گردی کو پناہ  اور اسے ایکسپورٹ کرنے والی طاقتوں کو اجاگر کرنے میں دنیا کے ملکوں کے ساتھ مل کر ہندوستان اپنا رول ادا کرے ہم یہی چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کو نیست ونابو د کرنے میں ہمارے فوجیوں ، سلامتی دستوں اور سکیورٹی ایجنسیوں نے لائق ستائش کام کیا ہے۔ میں ان کو سلام کرتا ہوں۔
  29. ہندوستان کے پڑوسی ممالک: بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا دہشت گردی سے نبرد آزما ہیں۔ ہمارا پڑوسی اور ایک اچھا دوست افغانستان چار دن بعد 100ویں آزادی کا جشن منانے جا رہا ہے۔ میں افغانستان کے دوستوں کو بہت بہت  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
  30. فوجی اصلاحات: ہمارے ملک میں فوجی نظام ، فوجی طاقت، فوجی وسائل – اس کی اصلاحات پر ایک طویل عرصے سے چرچہ جاری ہے۔ متعدد حکومتوں نے اس پر چرچہ کی ہے۔ کئی کمیشن تشکیل دیئے گئے ہیں۔ متعدد رپورٹیں آئی ہیں اور ساری رپورٹیں تقریباً ایک ہی چیز کو اجاگر کرتی  ہیں۔ ہماری پوری فوجی طاقت کو یکمشت ہوکر ایک ساتھ آگے بڑھنے کی سمت میں کام کرنا ہوگا۔بر وبحر اور فضا میں تینوں فوجیں ایک ساتھ ایک ہی اونچائی پر آگے بڑھیں۔آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم چیف آف ڈیفنس— سی ڈی ایس کا نظم کریں گے اور اس عہدے کے قیام کے بعدہماری تینوں افواج کو اعلیٰ سطح پر مؤثر قیادت ملے گی۔ ہندوستان کی جنگی دنیا کی رفتار میں یہ سی ڈی ایس ایک بہت اہم اور ریفارم اور زور دینے والا کام ہے۔
  31. سوچھتا ابھیان: میں نے اسی لال قلعہ سے 2014 میں سوچھتا کی بات کہی تھی۔ کچھ ہی ہفتے میں ہندوستان اپنے آپ کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ملک کا اعلان کرپائے گا۔ ریاستوں، گاؤوں، بلدیاتی اداروں اور میڈیا نے سوچھتا ابھیان کو عوامی تحریک بنا دیا۔
  32. پلاسٹک سے پاک ہندوستان: میں ایک چھوٹی سی توقع آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ کیا ہم اس 2 اکتوبر کو ہندوستان کو سنگل یوز پلاسٹک سے نجات دلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہر شہری، بلدیاتی ادارے اور گرام پنچایتیں سب مل کر کوشش کریں۔
  33. میک ان انڈیا: میڈ ان انڈیا پروڈکٹ ہماری ترجیح کیوں نہ ہونی چاہیے، ہمیں خوش قسمت  کل کے لیے مقامی پروڈکٹ پر زور دینا ہے۔ ملک کی معیشت میں بھی اس کے سبب ہم مدد کرسکتے ہیں۔
  34. ڈیجیٹل ادائیگی:  ہمارا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بڑی مضبوطی کے ساتھ اُبھر رہا ہے لیکن ہمارے گاؤں میں چھوٹی چھوٹی دکانوں میں بھی، ہمارے شہر کے چھوٹے چھوٹے مال میں بھی ہم کیوں نہ ڈیجیٹل ادائیگی پر زور دیں۔؟
  35. کیمیاوی مادّوں کا استعمال: ہم کیمیکل فرٹیلائیزر، جراثیم کش ادویات کا استعمال کرکے دھرتی کی صحت کو خراب کر رہے ہیں۔ آزادی کے 75 سال ہونے جارہے ہیں۔ پوجیہ باپو نے ہمیں راستہ دکھایا ہے۔ کیا ہم دس فیصد، بیس فیصد اور پچیس فیصد اپنے کھیت میں یہ کیمیکل فرٹیلائزر کو کم کریں گے۔ ہوسکے تو اس کے استعمال سے آزادی کی مہم چلائیں گے۔ میرے کسان میری اس مانگ کو پورا کریں گے۔ یہ مجھے پورا یقین ہے۔
  36. ترقی کا نیا سنگ میل: ہمارے ملک کے پیشہ ور افراد کی آج پوری دنیا میں گونج ہے۔ ہمارا چندریان تیزی سے اُس کنارے کی طرف آگے بڑھ رہا ہے جہاں اب تک کوئی نہیں گیا ہے۔ آج دنیا کھیل کے میدانوں میں میرے ملک کے 18 سے 22 سال کے بیٹے، بیٹیاں ہندوستان کا ترنگا لہرا رہی ہیں۔
  37. نئے ہدف: آنے والے دنوں میں گاؤں میں ڈیڑھ لاکھ ویلنس سینٹر بنانے ہوں گے، ہر تین لوک سبھا کے درمیان ایک میڈیکل کالج، دو کروڑ سے زیادہ غریب لوگوں کے لیے گھر، پندرہ کروڑ دیہی گھروں میں پینے کا پانی پہنچانا ہے۔ سوالاکھ کلو میٹر گاؤں کی سڑکیں بنانی ہیں اور ہر گاؤں کو براڈ بینڈ کینیکٹیویٹی، آپٹیکل فائیبر نیٹ ورک سے جوڑناہے۔ 50 ہزار سے زیادہ نئے اسٹارٹ اپ کا جال بچھانا ہے۔
  38. سمتامولک سماج: ہندوستان کے آئین کے 70 سال ہوگئے ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر کے خواب اور یہ سال انتہائی اہم  ہے، گرونانک دیو جی کا 550واں تہوار بھی ہے۔ آیئے، بابا صاحب امبیڈکر اور گرونانک دیو جی کی تعلیم کو لے کر کے آگے بڑھیں اور ایک بہترین معاشرے کی تعمیر، عمدہ ملک کی تعمیر، دنیا کی امیدوں اور توقعات کے مطابق ہندوستان کی تعمیر ہمیں کرنی ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ن ا۔ را  ۔ 15 – 08 – 2019)