نئی دہلی، 8 اگست 2019،
میرے عزیز ہم وطنو!
ایک ملک ایک قوم کے طور پر،ایک کنبے کے طور پر،آپ نے، ہم نے،پورے ملک نے،ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔
ایک ایسا نظام جس کی وجہ سے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہمارے بھائی بہن متعدد حقوق سے محروم تھے، جو ان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی وہ اب دور ہوگئی ہے۔جو خواب سردار پٹیل کا تھا،بابا صاحب امبیڈکر کا تھا،ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا تھا،اٹل جی اور کروڑوں محبین وطن کا تھا،وہ اب پورا ہوا ہے۔
جموں و کشمیر اور لداخ میں ایک نئے عہد کاآغاز ہوا ہے۔اب ملک کے تمام شہریوں کے حق بھی یکساں ہیں، ذمہ داریاں بھی یکساں ہیں۔میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو، لداخ کے لوگوں کو ہر ایک اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ساتھیو،
معاشرے کچھ باتیں وقت کے ساتھ کتنی گھل مل جاتی ہیں کہ کئی مرتبہ ان چیزوں کو دائمی تسلیم کرلیا جاتا ہے۔یہ جذبہ آجاتا ہے کہ کچھ بدلے گا، نہیں، ایسے ہی چلے گا۔
آرٹیکل 370 کے ساتھ بھی ایسا ہی تاثر تھا۔ اس سے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہمارے بھائی بہنوں، ہمارے بچوں کا جو خسارہ ہورہا تھا اس کا ذکر ہی نہیں ہوتا تھا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ آپ کسی سے بھی بات کریں، تو کوئی یہ بھی نہیں بتا پاتا تھا کہ آرٹیکل 370 سے جموں کشمیر کے عوام کی زندگی کو کیا فائدہ تھا۔
بھائیو اور بہنو،
آرٹیکل 370 اور 35 اے نے جموں کشمیر کو علیحدگی پسندی، دہشت گردی، کنبہ پرستی اور نظام میں بڑے پیمانے پر پھیلی بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
ان دونوں آرٹیکلز کا ملک کے خلاف کچھ لوگوں کے جذبات بھڑکانے کےلئے پاکستان کے ذریعہ ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجارہا تھا۔
اس کی وجہ سے گزشتہ تین دہائیوں میں تقریباً 42000 بے گناہ افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی اس رفتار سے نہیں ہوپائی جس کا وہ حقدارتھا۔ اب نظام کا یہ سقم دور ہونے سے جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کا حال تو سدھرےگا ہی ان کا مستقبل بھی محفوظ ہوگا۔
ساتھیو،
ہمارے ملک میں کوئی بھی حکومت ہو، وہ پارلیمنٹ میں قانون بناکر ملک کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہے، کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو، کسی بھی محاذ کی حکومت ہو، یہ کام لگاتار چلتا رہتا ہے۔
قانون وضع کرتے وقت کافی بحث ہوتی ہے، غور و خوض ہوتا ہے، اس کی ضرورت ، اس کے اثر کو لیکر سنجیدہ موقف پیش کئے جاتے ہیں۔ اس عمل سے گزر کر جو قانون وضع ہوتا ہے، وہ پورے ملک کے لوگوں کا بھلا کرتا ہے۔ لیکن کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ پارلیمنٹ اتنی بڑی تعداد میں قانون بنائے اور وہ ملک کے ایک حصے میں نافذ ہی نہیں ہوں۔
یہاں تک کہ پہلے کی جو حکومتیں ایک قانون بناکر واہ واہی لوٹتی تھیں، وہ بھی یہ دعوی نہیں کرپاتی تھیں کہ ان کا وضع کردہ قانون جموں و کشمیر میں بھی نافذ ہوگا۔ جو قانون ملک کی پوری آبادی کے لئے وضع ہوتا تھا، اس کے فوائد سے جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ عوام محروم رہ جاتے تھے۔
سوچئے،
ملک کی دیگر ریاستوں میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن جموں و کشمیر کے بچے اس سے محروم تھے۔ ملک کی ریاستوں میں بیٹیوں کو جو سارے حق ملتے ہیں، وہ سارے حق جموں و کشمیر کی بیٹیوں کو نہیں ملتے تھے۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں صفائی کارکنان کےلئے صفائی کارکنان ایکٹ نافذ ہے لیکن جموں کشمیر کے صفائی کارکنان اس سے محروم تھے۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں دلتوں پر ظلم و زیادتی روکنے کے لئے سخت قانون نافذ ہے لیکن جموں کشمیر میں ایسا نہیں تھا۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں اقلیتوں کے مفاد کے تحفظ کے لئے مائناریٹی ایکٹ نافذ ہے لیکن جموں و کشمیر میں ایسا نہیں تھا۔
ملک کی دیگر ریاستوں میں مزدوروں کے مفاد کے تحفط کے لئے کم از کم اجرت ایکٹ نافذ ہے لیکن جموں و کشمیر میں کام کرنے والے مزدوروں کو یہ صرف کاغذوں پر ہی ملتا تھا۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں انتخابات لڑتے وقت درج فہرست قبائل کے بھائی بہنوں کو ریزرویشن کا فائدہ ملتا تھا لیکن جموں و کشمیر میں ایسا نہیں تھا۔
ساتھیو،
اب آرٹیکل 370 اور 35 اے تاریخ کی بات ہوجانے کے بعد، اس کے منفی اثرات سے بھی جموں و کشمیر بہ سرعت باہر نکلے گا، اس کا مجھے پورا یقین ہے۔
بھائیو اور بہنو،
نئے نظام میں مرکزی حکومت کی یہ ترجیح رہے گی کہ ریاست کے ملازمین کو، جموں و کشمیر پولیس کو، دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ملازمین اور وہاں کی پولیس کے مساوی سہولتیں حاصل ہوں۔ ابھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعدد ایسی مالی سہولتیں ، جیسے ایل ٹی سی، ہاؤس رینٹ الاؤنس، بچوں کی تعلیم کے لئے تعلیمی بھتہ، ہیلتھ اسکیم جیسی متعدد سہولتیں دی جاتی ہیں، جن میں سے بیشتر جموں و کشمیر کے ملازمین کو نہیں ملتیں۔ ایسی سہولتوں پر نظر ثانی کرکے جلد ہی جموں و کشمیر کے ملازمین اور وہاں کی پولیس کو بھی یہ سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی۔
ساتھیو،
بہت جلد ہی جموں و کشمیر اور لداخ میں تمام مرکزی اور ریاستی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہوں گے۔ساتھ ہی مرکزی حکومت کی سرکاری دائرہ کار کی اکائیاں اور نجی شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھی روزگار کے نئے مواقع فراہم کرانے کےلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ فوج اور نیم فوجی دستوں کے ذریعہ مقامی نوجوانوں کی بھرتی کے لئے ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
حکومت کی پردھان منتری اسکالر شپ اسکیم میں توسیع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو اس کا فائدہ مل سکے۔
جموں وکشمیر میں مالیہ خسارہ بھی بہت زیادہ ہے۔
مرکزی حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ اس کے اثرات کو کم کیا جائے۔
بھائیوں اور بہنوں! مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی فی الحال کچھ وقت کے لئے جموں وکشمیر کو براہ راست مرکزی حکومت کے کنٹرول میں رکھنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرلیا ہے۔
اس کے پیچھے کی وجہ کو سمجھنا بھی آپ کے لئے اہم ہے۔
جب سے وہاں گورنر رول کا نفاذ ہوا ہے، جموں وکشمیر کا ایڈمنسٹریشن براہ راست مرکزی حکومت کے رابطے میں ہے۔
اس کی وجہ سے گزشتہ کچھ مہینوں میں وہاں گوڈ گورننس اور ڈولپمنٹ کا بہتر اثر زمین پر دکھائی دینے لگا ہے۔
جو اسکیمیں پہلے صرف کاغذوں میں رہ گئی تھیں، انہیں اب زمین پر اتارا جارہا ہے۔
دہائیوں سے لٹکے ہوئے پروجیکٹوں کو نئی رفتار ملی ہے۔
ہم نے جموں وکشمیر انتظامیہ میں کام کاج کا ایک نیا طریقہ شروع کرنے، شفافیت لانے کی کوشش کی ہے۔
اسی کا نتیجہ ہے کہ آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، ایمس ہوں، آب پاشی کے تمام پروجیکٹ ہوں یا پھر این ٹی کرپشن بیورو ہو ان سب کے کاموں میں تیزی آئی ہے ۔
اس کے علاوہ وہاں کنکٹی وٹی سے متعلق پروجیکٹ ہوں، سڑکوں اور نئی ریل لائنوں کا کام ہو، ہوائی اڈوں کی جدید کاری ہو، سبھی کو تیز رفتار سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔
دوستو!
ہمارے ملک کی جمہوریت مستحکم ہے لیکن آپ یہ جان کر چونک جائیں گے کہ جموں وکشمیر میں دہائیوں سے ہزارو ں کی تعداد میں ایسے بھائی بہن رہتے ہیں جنہیں لوک سبھا کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا اختیار حاصل تھا لیکن وہ اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتے تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں، جو 1947 میں تقسیم کے بعد پاکستان سے ہندوستان آئے تھے۔ کیا ان لوگون کے ساتھ نا انصافی اسی طرح ہوتی رہے گی۔
دوستو!
جموں وکشمیر کے اپنے بھائی بہنوں کو میں ایک اہم بات اور وضاحت کرنا چاہتا ہوں ، آپ کی نمائندگی ، آپ کے ذریعے ہونی چاہئے ، نمائندہ آپ کے ہی درمیان سے آئے گا، جیسے پہلے ایم ایل اے ہوتے تھے، ویسے ہی ایم ایل اے آگے بھی ہوں گے، جیسے پہلے وزرا کی کونسل ہوتی تھی، ویسے ہی وزرا کی کونسل آگے بھی ہوگی۔ جیسے پہلے آپ کے سی ایم ہوتے تھے ، ویسے ہی آئندہ بھی آپ کے سی ایم ہوں گے۔
دوستو!
مجھے پورا یقین ہے کہ اس نئے انتظام کے تحت ہم سب مل کر دہشت گردی – علیحدگی پسندی سے جموں وکشمیر کو آزاد کرائیں گے۔ جب زمین کی جنت ، ہمارا جموں وکشمیر ایک بار پھر ترقی کی نئی بلندیوں کو عبور کرکے پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے لگے گا ، تو شہریوں کی زندگی میں ایزآف لیونگ بڑھے گی، شہریوں کو جو ان کا حق ملنا چاہئے، وہ بلا روک ٹوک ملنے لگے گا۔ انتظام اور انصرام کا سارا نظام مفاد عامہ کے کاموں کو تیزی سے آگے بڑھائے گا ، تو میں نہیں مانتا کہ مرکز کے زیر انتظام صوبے کا نظام جموں وکشمیر کے اندر چلائے رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔
بھائی اور بہنو!
ہم سبھی چاہتے ہیں کہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں ، نئی حکومت بنے، وزیراعلیٰ بنے۔ میں جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو بہت ایمانداری کے ساتھ پورے صاف وشفاف ماحول میں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا موقع ملے گا، جیسے گزشتہ دنوں میں پنچایت کا انتخاب شفافیت کے ساتھ کرایا گیا تھا، اسی طرح جموں وکشمیر اسمبلی کے بھی انتخاب ہوں گے۔
میں ریاست کے گورنر سے یہ اپیل کروں گا کہ بلاک ڈولپمنٹ کونسل کا قیام ہو، جو پچھلی دو تین دہائیوں سے زیر التوا ہے۔ اسے پورا کرنے کا کام بھی جلد از جلد کیا جائے۔
ساتھیو!
یہ میرا اپنا تجربہ ہے کہ چار پانچ ماہ قبل جموں وکشمیر اور لداخ میں پنچایت کے انتخابات میں جو لوگ منتخب ہوکر آئے وہ بہت بہتر کام کررہے ہیں۔ کچھ ماہ قبل جب میں شری نگر گیا تھا تو وہاں میری ان سے طویل ملاقات ہوئی تھی، جب وہ یہاں دہلی آئے تھے تب بھی میں نے اپنے گھر پر ان سے کافی دیر تک بات کی تھی۔
پنچایت کے ان ساتھیوں کی وجہ سے جموں وکشمیر میں گزشتہ دنوں گاؤں کی سطح پر بہت تیزی سے کام ہوا ہے۔ ہر گھر بجلی پہنچانے کاکام ہو یا پھر ریاست کو او ڈی ایف بنانا ہو، اس میں پنچایت کے نمائندوں کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اب آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد جب پنچایت کے ان اراکین کو نئے نظام میں کام کرنے کا موقع ملے گا تو وہ کام کردیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام علیحدگی پسندی کو شکست دے کر نئی امیدوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام گوڈ گورننس اور شفافیت کے ماحول میں نئے جوش وخروش کے ساتھ اپنے اہداف کو حاصل کریں گے۔
ساتھیو!
دہائیوں کے پریوار واد نے جموں وکشمیر کے میرے نوجوانوں کو قیادت کا موقع نہیں دیا ہے۔ اب میرے یہ نوجوان جموں وکشمیر کی ترقی کی قیادت کریں گے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ میں جموں وکشمیر اور لداخ کے نوجوانوں، وہاں کی بہنوں اور بیٹیوں سے خصوصی طور پر اپیل کروں گا کہ اپنے علاقے کی ترقی کی کمان خود سنبھالیں۔
ساتھیو!
جموں و کشمیر اور لداخ میں دنیا کا سب سے بڑا ٹورسٹ ڈسٹینیشن بننے کی صلاحیت ہے۔ اس کے لئے جو ماحول چاہئے، انتظام وانصرام میں جو تبدیلی چاہئے، وہ کی جارہی ہیں۔ لیکن مجھے اس میں ہر شہری کا ساتھ چاہئے۔ ایک زمانہ تھا جب بالی ووڈ کی فلموں کی شوٹنگ کے لئے پسندیدہ جگہ تھی، اس دوران شاید ہی کوئی فلم بنتی ہو، جس کی کشمیر میں شوٹنگ نہ ہوتی ہو۔ اب جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے تو ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ وہاں فلموں کی شوٹنگ کرنے آئیں گے۔ ہر فلم اپنے ساتھ کشمیر کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی لے کر آئے گی۔
میں ہندی فلم انڈسٹری ، تیلگو اور تمل فلم انڈسٹری اور اس سے متعلق لوگوں سے اپیل کروں گا کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں سرمایہ کاری کے بارے میں، فلم کی شوٹنگ سے لے کر تھیٹر اور دوسرے وسائل کے قیام کے بارے میں ضرور غور کریں۔
جب وہاں ڈیجیٹل کمیونی کیشن کو طاقت ملے گی تو وہاں بی پی او سینٹر ، کامن سروس سینٹر کی تعداد بڑھے گی، جتنا زیادہ ٹیکنالوجی کی توسیع ہوگی اتنے ہی جموں وکشمیر کے ہمارے بھائی بہنوں کی زندگی آسان ہوگی اور انہیں ذریعہ معاش اور روزی روٹی کمانے کے مواقع بڑھیں گے۔
دوستو!
حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے، وہ جموں وکشمیر اور لداخ کے ان نوجوانوں کی بھی مدد کرے گا جو اسپورٹ کی دنیا میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، نئی اسپورٹ اکیڈمی، نئے اسپورٹس اسٹیڈیم ، سائنسی ماحول میں ٹریننگ، انہیں دنیا میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے میں مدد کرے گی۔
دوستو!
جموں وکشمیر کے زعفران کا رنگ ہو ، یا قہوا کا ذائقہ، سیب کی مٹھاس ہو ، یا خو بانی کا رسیلہ پن، کشمیر شال ہو یا پھر کلاکرتیاں ہو، لداخ کے آرگینک پروڈکٹس ہوں یا پھر ہربل میڈیسین ، ان کی پوری دنیا میں تشہیر کی ضرورت ہے۔ میں آپ کے سامنے ایک مثال پیش کرتا ہوں، لداخ میں سولو نام کا ایک پودا پایا جاتا ہے، جان کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پودا ہائی الٹی چیوڈ پر رہنے والے لوگوں کے لئے، برف پوش پہاڑیوں پر تعینات ، محافظوں کے لئے سنجیونی کا کام کرتا ہے۔ کم آکسیجن والی جگہ پر ، جسم کے امیون سسٹم کو سنبھالے رکھنے میں اس کا بہت بڑا کردار ہے۔
سوچئے ، ایسی انوکھی چیز دنیا بھر میں فروخت ہونی چاہئے یا نہیں؟ کون ہندوستانی نہیں چاہتا ہے ۔
اور ساتھیو، میں نے صرف ایک کا نام لیا ہے،ایسے بے شمار پودے،ہربل پروڈکٹ جموں وکشمیر اور لداخ میں بکھرے پڑے ہیں۔ان کی پہچان ہوگی۔ان کی فروخت ہوگی تو اس کا بہت بڑا فائدہ وہاں کے لوگوں کو ملے گا، وہا ں کے کسانوں کو ملے گا۔اس لیے میں ملک کے صنعت کاروں سے، ایکسپورٹ سے جڑے لوگوں سے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر سے جڑے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کی مقامی مصنوعات (پروڈکٹ) کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے آگے آئیں۔
ساتھیو،
یونین ٹریٹری یعنی (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) بن جانے کے بعد اب لداخ کے لوگوں کی ترقی، ہندوستانی سرکار کی، فطری ذمہ داری بنتی ہے۔ مقامی نمائندوں، لداخ اور کارگل کی ترقی سے متعلق کونسل کے تعاون سے مرکزی سرکار ترقی کی تمام اسکیموں کا فائدہ اب اور تیزی سے پہنچائے گی۔لداخ میں اسپریچول (روحانی) ٹورزم، ایڈونچر ٹورزم اور ایکو ٹورزم کا سب سے بڑا مرکز بننے کی صلاحیت ہے۔سولر پاور جنریشن کا بھی لداخ بہت بڑا مرکز بن سکتا ہے۔اب وہاں کی صلاحیت کا مناسب استعمال ہوگا اور بغیر کسی امتیاز کے ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اب لداخ کے نوجوانوں کی اختراعی جذبے کو بڑھاوا ملے گا، انہیں اچھی تعلیم کے لئے بہتر ادارے ملیں گے، وہاں کے لوگوں کو اچھے اسپتال ملیں گے، بنیادی ڈھانچے کا اور تیزی سے جدید کاری ہوگی۔
ساتھیو،
جمہوریت میں یہ بھی بہت فطری بات ہے کہ کچھ لوگ اس فیصلے کے حق میں ہیں اور کچھ لوگ اس پر اختلاف رکھتے ہیں۔میں ان کے اختلافات کا بھی احترام کرتا ہوں اور ان کے اعتراضات کا بھی۔اس پر جو بحث ہورہی ہے، اس کا مرکزی سرکار جواب بھی دے رہی ہے اور حل کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی ذمہ داری ہے۔لیکن میری ان سے اپیل ہے کہ وہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اچھا برتاؤ کریں اور جموںوکشمیر لداخ کو نئی سمت دینے میں سرکار کی مدد کریں، ملک کی مدد کریں۔پارلیمنٹ میں کس نے ووٹ دیا، کس نے نہیں دیا، کس نے حق میں ووٹ دیا، کس نے نہیں دیا، اس سے آگے بڑھ کر اب ہمیں جموں وکشمیر کے مفاد میں مل کر ایک ہوکر کام کرنا ہے۔میں ہر شہری کو یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کی تشویش ہم سب کی تشویش ہے۔ 130 کروڑ شہریوں کی تشویش ہے۔ اس کے سکھ دکھ، ان کی تکلیف سے ہم الگ نہیں ہیں۔دفعہ 370 سے چھٹکارا ایک سچائی ہے۔
لیکن سچائی یہ بھی ہے کہ اس وقت تاریخی طور پر اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے جو بھی پریشانی ہورہی ہے، اس کا مقابلہ بھی وہی لوگ کررہے ہیں۔کچھ مٹھی بھر لوگ، جو وہاں حالات بگاڑنا چاہتے ہیں، انہیں تسلی بخش جواب بھی وہاں کے ہمارے بھائی بہن دے رہے ہیں۔ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو بڑھاوا دینے کی پاکستانی سازشوں کے خلاف جموں وکشمیر کے ہی وطن پرست لوگ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ہندوستان کے آئین پر یقین کرنے والے ہمارے لئے سبھی بھائی بہن اچھی زندگی جینے کے حقدار ہیں۔ہمیں ان سب پر فخر ہے۔میں آج جموں وکشمیر کے ان ساتھیوں کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ دھیرے دھیرے حالات معمول پر آجائیں گے اور ان کی پریشانی بھی کم ہوتی چلی جائے گی۔
ساتھیو،
عید کا مبارک تہوار بھی نزدیک ہی ہے۔عید کے لئے میری طرف سے سب کو بہت بہت نیک خواہشات اور مبارکباد۔حکومت اس بات کا دھیان رکھ رہی ہے کہ جموں وکشمیر میں عید منانے میں لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ہمارے جو ساتھی جموں وکشمیر سے باہر رہتے ہیں اور عید پر اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، ان کو بھی سرکار ہر ممکن مدد کررہی ہے۔
ساتھیو،
آج اس موقع پر،میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ میں تعینات اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انتظامیہ سے جڑے سبھی لوگ،ریاست کے ملازمین اور جموں وکشمیر پولیس جس طرح سے حالات کو سنبھال رہی ہے، وہ بہت بہت قابل تعریف ہے۔آپ کی اس محنت نے،میرا یہ یقین اور بڑھا دیا ہے، تبدیلی آسکتی ہے۔
بھائیو اور بہنو،
جموں وکشمیر ہمارے ملک کا تاج ہے، فخر کرتے ہیں۔اس کی حفاظت کے لئے جموں وکشمیر کے بے شمار بہادر بیٹے-بیٹیوں نے اپنی قربانی دی ہے۔ اپنی زندگی داؤ پر لگائی ہے۔پنچھ ضلع کے مولوی غلام دین،جنہوں نے 65 کی لڑائی میں پاکستانی گھس پیٹھیوں کے بارے میں ہندوستانی فوج کو بتایا تھا، انہیں اشوک چکر سے نوازا گیا تھا،لداخ کے کرنل سونم وان چک، جنہوں نے کارگل کی لڑائی میں دشمن کو دھول چٹا دی تھی، انہیں مہاویر چکر عطا کیاگیا تھا۔راجوی کی رخسانہ کوثرجنہوں نے ایک بڑے دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا، انہیں کیرتی چکر سے نوازا گیا تھا۔پنچھ کے شہید اورنگ زیب، جن کو پچھلے سال دہشت گردوں نے ہلاک کردیا تھا، اور ان کے دونوں بھائی اب فوج میں بھرتی ہوکر ملک کی خدمت کررہے ہیں۔اسے بہادر بیٹے-بیٹیوں کی یہ فہرست بہت لمبی ہے۔دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کے بہت سے جوان اور افسر بھی شہید ہوئے ہیں۔ملک کے دیگر قطعہ آراضی سے بھی ہزاروں لوگوں کو ہم نے کھویا ہے۔
ان سبھی کا خواب رہا ہے۔ایک پرسکون،محفوظ، خوشحال جموں وکشمیر بنانے کا ان کے خواب کو ہمیں مل کر پورا کرنا ہے۔
ساتھیو،
یہ فیصلہ،جموں وکشمیر اور لداخ کے ساتھ ہی پورے ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرے گا۔جب دنیا کے اس اہم قطعہ آراضی میں امن اور خوشحالی آئے گی تو فطری طور سے دنیا میں امن کی کوششوں کو مضبوطی ملے گی۔میں جموں وکشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے، لداخ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں ۔ آئیے ہم سب مل کر دنیا کو دکھا دیں کہ اس خطے کے لوگوں کی صلاحیت کتنی زیادہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کا حوصلہ، ان کا جذبہ کتنا زیادہ ہے۔
آئیے، ہم سب مل کر نئے ہندوستان کے ساتھ ساتھ اب نئے جموں وکشمیر اور نئے لداخ کی بھی تعمیر کریں۔
بہت- بہت شکریہ!
جے ہند!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س، ح ا۔ن ا۔ع ق۔ ع ر۔
U- 3655
While addressing my fellow Indians today, I spoke at length about the new era of development in Jammu, Kashmir and Ladakh. The entire country is with the people of these regions as they embark on the path to progress. Everything will be done to fulfil people’s aspirations.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
For decades, Articles 370 and 35-A encouraged separatism, terrorism, corruption and nepotism. There was no benefit to the common citizens.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
But, with the blessings of the people, a positive change has taken place.
Now onwards, the people of Jammu, Kashmir and Ladakh can avail of several developmental opportunities they were denied for decades! This includes access to better education, laws to protect the marginalised sections of society, a life of greater dignity for women.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
Our priority is the socio-economic development of Jammu, Kashmir and Ladakh. It is vital these beautiful regions become centres of growth and the skills of the local youngsters are utilised effectively. There are ample opportunities in sports, tourism and culture.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
Every possible step will be undertaken that furthers ‘Ease of Living.’ It has been our constant endeavour to strengthen Panchayats in Jammu, Kashmir and Ladakh. We will move with even greater speed to realise this commitment and empower local citizens.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
अनुच्छेद 370 और 35-ए ने जम्मू-कश्मीर को अलगाववाद, आतंकवाद, परिवारवाद और व्यवस्थाओं में बड़े पैमाने पर फैले भ्रष्टाचार के अलावा कुछ नहीं दिया।
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
अब व्यवस्था की यह कमी दूर होने से जम्मू-कश्मीर और लद्दाख के लोगों का वर्तमान तो सुधरेगा ही, उनका भविष्य भी सुरक्षित होगा। pic.twitter.com/5OMdt7aAQb
अब, दूसरे राज्यों के लोगों को आसानी से मिलने वाले सभी लाभ जम्मू-कश्मीर और लद्दाख के लोगों को भी मिलेंगे। pic.twitter.com/wwr1uPsNs5
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
जो योजनाएं पहले सिर्फ कागजों में रह गई थीं, उन्हें अब जमीन पर उतारा जा रहा है। दशकों से लटके हुए प्रोजेक्ट्स को नई गति मिली है।
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
हमने जम्मू-कश्मीर प्रशासन में एक नई कार्य संस्कृति और पारदर्शिता लाने का प्रयास किया है। pic.twitter.com/MingH2Gqvl
जम्मू-कश्मीर के लोगों से मैं कहूंगा-
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
आपका जनप्रतिनिधि आपके द्वारा चुना जाएगा, आपके बीच से ही आएगा।
जैसे पहले MLA होते थे, वैसे ही आगे भी होंगे।
जैसे पहले कैबिनेट होती थी, वैसी ही आगे भी होगी।
जैसे पहले आपके सीएम होते थे, वैसे ही आगे भी आपके सीएम होंगे। pic.twitter.com/LsWRUo4xSF
जम्मू-कश्मीर और लद्दाख में पंचायतों को और मजबूत एवं प्रभावी बनाया जाएगा, ताकि वहां के ग्रामीण क्षेत्रों में परिवर्तन लाया जा सके। pic.twitter.com/quOhTnWd2l
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
जम्मू-कश्मीर और लद्दाख पूरी दुनिया के पर्यटकों के आकर्षण का केंद्र बन सकते हैं। इन इलाकों में टूरिज्म इन्फ्रास्ट्रक्चर को विकसित किया जाएगा।
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2019
युवाओं के लिए स्पोर्ट्स इन्फ्रास्ट्रक्चर को भी बढ़ावा दिया जाएगा। pic.twitter.com/TOU52gSG6O
एक राष्ट्र के तौर पर, एक परिवार के तौर पर, आपने, हमने, पूरे देश ने एक ऐतिहासिक फैसला लिया है।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
एक ऐसी व्यवस्था, जिसकी वजह से जम्मू-कश्मीर और लद्दाख के हमारे भाई-बहन अनेक अधिकारों से वंचित थे, जो उनके विकास में बड़ी बाधा थी, वो अब दूर हो गई है: PM
जो सपना सरदार पटेल का था, बाबा साहेब अंबेडकर का था, डॉक्टर श्यामा प्रसाद मुखर्जी का था, अटल जी और करोड़ों देशभक्तों का था, वो अब पूरा हुआ है: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
समाज जीवन में कुछ बातें, समय के साथ इतनी घुल-मिल जाती हैं कि कई बार उन चीजों को स्थाई मान लिया जाता है। ये भाव आ जाता है कि, कुछ बदलेगा नहीं, ऐसे ही चलेगा: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
अनुच्छेद 370 के साथ भी ऐसा ही भाव था। उससे जम्मू-कश्मीर और लद्दाख के हमारे भाई-बहनों की जो हानि हो रही थी, उसकी चर्चा ही नहीं होती थी। हैरानी की बात ये है कि किसी से भी बात करें, तो कोई ये भी नहीं बता पाता था कि अनुच्छेद 370 से जम्मू-कश्मीर के लोगों के जीवन में क्या लाभ हुआ: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
हमारे देश में कोई भी सरकार हो, वो संसद में कानून बनाकर, देश की भलाई के लिए काम करती है।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
किसी भी दल की सरकार हो, किसी भी गठबंधन की सरकार हो, ये कार्य निरंतर चलता रहता है।
कानून बनाते समय काफी बहस होती है, चिंतन-मनन होता है, उसकी आवश्यकता को लेकर गंभीर पक्ष रखे जाते हैं: PM
इस प्रक्रिया से गुजरकर जो कानून बनता है,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
वो पूरे देश के लोगों का भला करता है।
लेकिन कोई कल्पना नहीं कर सकता कि संसद इतनी बड़ी संख्या में कानून बनाए और वो देश के एक हिस्से में लागू ही नहीं हों: PM
देश के अन्य राज्यों में सफाई कर्मचारियों के लिए सफाई कर्मचारी एक्ट लागू है,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
लेकिन जम्मू-कश्मीर के सफाई कर्मचारी इससे वंचित थे।
देश के अन्य राज्यों में दलितों पर अत्याचार रोकने के लिए सख्त कानून लागू है,
लेकिन जम्मू-कश्मीर में ऐसा नहीं था: PM
देश के अन्य राज्यों में अल्पसंख्यकों के हितों के संरक्षण के लिए माइनॉरिटी एक्ट लागू है, लेकिन जम्मू-कश्मीर में ऐसा नहीं था।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
देश के अन्य राज्यों में श्रमिकों के हितों की रक्षा के लिए Minimum Wages Act लागू है, लेकिन जम्मू-कश्मीर में ये सिर्फ कागजों पर ही मिलता था: PM
नई व्यवस्था में केंद्र सरकार की ये प्राथमिकता रहेगी कि राज्य के कर्मचारियों को, जम्मू-कश्मीर पुलिस को, दूसरे केंद्र शासित प्रदेश के कर्मचारियों और वहां की पुलिस के बराबर सुविधाएं मिलें: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
जल्द ही जम्मू-कश्मीर और लद्दाख में केंद्रीय और राज्य के रिक्त पदों को भरने की प्रक्रिया शुरू की जाएगी। इससे स्थानीय नौजवानों को रोजगार के अवसर उपलब्ध होंगे।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
केंद्र की पब्लिक सेक्टर यूनिट्स और प्राइवेट सेक्टर की कंपनियों को भी रोजगार उपलब्ध कराने के लिए प्रोत्साहित किया जाएगा: PM
हमने जम्मू-कश्मीर प्रशासन में एक नई कार्यसंस्कृति लाने, पारदर्शिता लाने का प्रयास किया है।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
इसी का नतीजा है कि IIT, IIM, एम्स, हों, तमाम इरिगेशन प्रोजेक्ट्स हो,
पावर प्रोजेक्ट्स हों, या फिर एंटी करप्शन ब्यूरो, इन सबके काम में तेजी आई है: PM
आप ये जानकर चौंक जाएंगे कि जम्मू-कश्मीर में दशकों से, हजारों की संख्या में ऐसे भाई-बहन रहते हैं, जिन्हें लोकसभा के चुनाव में तो वोट डालने का अधिकार था, लेकिन वो विधानसभा और स्थानीय निकाय के चुनाव में मतदान नहीं कर सकते थे: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
ये वो लोग हैं जो बंटवारे के बाद पाकिस्तान से भारत आए थे।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
क्या इन लोगों के साथ अन्याय ऐसे ही चलता रहता?: PM
हम सभी चाहते हैं कि आने वाले समय में जम्मू-कश्मीर विधानसभा के चुनाव हों,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
नई सरकार बने, मुख्यमंत्री बनें।
मैं जम्मू-कश्मीर के लोगों को भरोसा देता हूं कि आपको बहुत ईमानदारी के साथ,
पूरे पारदर्शी वातावरण में अपने प्रतिनिधि चुनने का अवसर मिलेगा: PM
जैसे पंचायत के चुनाव पारदर्शिता के साथ संपन्न कराए गए, वैसे ही
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
विधानसभा के भी चुनाव होंगे।
मैं राज्य के गवर्नर से ये भी आग्रह करूंगा कि ब्लॉक डवलपमेंट काउंसिल का गठन, जो पिछले दो-तीन दशकों से लंबित है, उसे पूरा करने का काम भी जल्द से जल्द किया जाए: PM
मुझे पूरा विश्वास है कि अब अनुच्छेद 370 हटने के बाद, जब इन पंचायत सदस्यों को नई व्यवस्था में काम करने का मौका मिलेगा तो वो कमाल कर देंगे।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
मुझे पूरा विश्वास है कि जम्मू-कश्मीर की जनता अलगाववाद को परास्त करके नई आशाओं के साथ आगे बढ़ेगी: PM
मुझे पूरा विश्वास है कि जम्मू-कश्मीर की जनता, Good Governance और पारदर्शिता के वातावरण में, नए उत्साह के साथ अपने लक्ष्यों को प्राप्त करेगी: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
दशकों के परिवारवाद ने जम्मू-कश्मीर के युवाओं को नेतृत्व का अवसर ही नहीं दिया।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
अब मेरे युवा, जम्मू-कश्मीर के विकास का नेतृत्व करेंगे और उसे नई ऊंचाई पर ले जाएंगे।
मैं नौजवानों, वहां की बहनों-बेटियों से आग्रह करूंगा कि अपने क्षेत्र के विकास की कमान खुद संभालिए: PM
जम्मू-कश्मीर के केसर का रंग हो या कहवा का स्वाद,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
सेब का मीठापन हो या खुबानी का रसीलापन,
कश्मीरी शॉल हो या फिर कलाकृतियां,
लद्दाख के ऑर्गैनिक प्रॉडक्ट्स हों या हर्बल मेडिसिन,
इसका प्रसार दुनियाभर में किए जाने का जरूरत है: PM
Union Territory बन जाने के बाद अब लद्दाख के लोगों का विकास, भारत सरकार की विशेष जिम्मेदारी है।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
स्थानीय प्रतिनिधियों, लद्दाख और कारगिल की डवलपमेंट काउंसिल्स के सहयोग से केंद्र सरकार, विकास की तमाम योजनाओं का लाभ अब और तेजी से पहुंचाएगी: PM
लद्दाख में स्पीरिचुअल टूरिज्म, एडवेंचर टूरिज्म औरइकोटूरिज्म का सबसे बड़ा केंद्र बनने की क्षमता है।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
सोलर पावर जनरेशन का भी लद्दाख बहुत बड़ा केंद्र बन सकता है।
अब वहां के सामर्थ्य का उचित इस्तेमाल होगा और बिना भेदभाव विकास के लिए नए अवसर बनेंगे: PM
अब लद्दाख के नौजवानों की इनोवेटिव स्पिरिट को बढ़ावा मिलेगा, उन्हें अच्छी शिक्षा के लिए बेहतर संस्थान मिलेंगे, वहां के लोगों को अच्छे अस्पताल मिलेंगे,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
इंफ्रास्ट्रक्चर का और तेजी से आधुनिकीकरण होगा: PM
लोकतंत्र में ये भी बहुत स्वाभाविक है कि कुछ लोग इस फैसले के पक्ष में हैं और कुछ को इस पर मतभेद है।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
मैं उनके मतभेद का भी सम्मान करता हूं और उनकी आपत्तियों का भी।
इस पर जो बहस हो रही है, उसका केंद्र सरकार जवाब भी दे रही है।
ये हमारा लोकतांत्रिक दायित्व है: PM
लेकिन मेरा उनसे आग्रह है कि वो देशहित को सर्वोपरि रखते हुए व्यवहार करें और जम्मू-कश्मीर-लद्दाख को नई दिशा देने में सरकार की मदद करें।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
संसद में किसने मतदान किया, किसने नहीं किया, इससे आगे बढ़कर अब हमें
जम्मू-कश्मीर-लद्दाख के हित में मिलकर, एकजुट होकर काम करना है: PM
मैं हर देशवासी को ये भी कहना चाहता हूं कि जम्मू-कश्मीर और लद्दाख के लोगों की चिंता, हम सबकी चिंता है, उनके सुख-दुःख, उनकी तकलीफ से हम अलग नहीं हैं: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
अनुच्छेद 370 से मुक्ति एक सच्चाई है,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
लेकिन सच्चाई ये भी है कि इस समय ऐहतियात के तौर पर उठाए गए कदमों की वजह से जो परेशानी हो रही है, उसका मुकाबला भी वही लोग कर रहे हैं।
कुछ मुट्ठी भर लोग जो वहां हालात बिगाड़ना चाहते हैं,
उन्हें जवाब भी वहां के स्थानीय लोग दे रहे हैं: PM
हमें ये भी नहीं भूलना चाहिए कि आतंकवाद और अलगाववाद को बढ़ावा देने की पाकिस्तानी साजिशों के विरोध में जम्मू-कश्मीर के ही देशभक्त लोग डटकर खड़े हुए हैं: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
जम्मू-कश्मीर के साथियों को भरोसा देता हूं कि धीरे-धीरे हालात सामान्य हो जाएंगे और उनकी परेशानी भी कम होती चली जाएगी।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
ईद का मुबारक त्योहार भी नजदीक ही है।
ईद के लिए मेरी ओर से सभी को बहुत-बहुत शुभकामनाएं: PM
सरकार इस बात का ध्यान रख रही है कि जम्मू-कश्मीर में ईद मनाने में लोगों को कोई परेशानी न हो।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
हमारे जो साथी जम्मू-कश्मीर से बाहर रहते हैं और ईद पर अपने घर वापस जाना चाहते हैं, उनको भी सरकार हर संभव मदद कर रही है: PM
जम्मू-कश्मीर के लोगों की सुरक्षा में तैनात सुरक्षाबलों के साथियों का आभार व्यक्त करता हूं।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
प्रशासन से जुड़े लोग, राज्य के कर्मचारी और जम्मू-कश्मीर पुलिस जिस तरह से स्थितियों को सँभाल रही है वो प्रशंसनीय है
आपके इस परिश्रम ने मेरा ये विश्वास और बढ़ाया है कि बदलाव हो सकता है: PM
ये फैसला जम्मू-कश्मीर और लद्दाख के साथ ही पूरे भारत की आर्थिक प्रगति में सहयोग करेगा।
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
जब दुनिया के इस महत्वपूर्ण भूभाग में शांति और खुशहाली आएगी, तो स्वभाविक रूप से विश्व शांति के प्रयासों को मजबूती मिलेगी: PM
मैं जम्मू-कश्मीर के अपने भाइयों और बहनों से,
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019
लद्दाख के अपने भाइयों और बहनों से आह्वान करता हूं।
आइए, हम सब मिलकर दुनिया को दिखा दें कि इस क्षेत्र के लोगों का सामर्थ्य कितना ज्यादा है, यहां के लोगों का हौसला, उनका जज्बा कितना ज्यादा है: PM
आइए, हम सब मिलकर, नए भारत के साथ अब नए जम्मू-कश्मीर और नए लद्दाख का भी निर्माण करें: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 8, 2019