نئی دہلی،27؍مارچ۔میرے پیارے ہم وطنو!
آج، 27؍مارچ، کچھ ہی دیر قبل ہندوستان نے ایک بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستان نے آج اپنا نام خلائی سُپر پاور– اسپیس پاور– کے طور پر درج کرا دیا ہے۔
اب تک دنیا کے تین ممالک –امریکہ، روس اور چین– کو یہ صلاحیت حاصل تھی۔ اب بھارت چوتھا ملک ہے، جس نے آج یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ہر ہندوستانی کے لئے اِس سے بڑے فخر کا لمحہ نہیں ہو سکتا ہے۔
کچھ ہی دیر قبل، ہمارے سائنس دانوں نے خلاء میں، اسپیس میں، 300 کلو میٹر دور، ایل ای او-لا اَرتھ اوربِٹ- میں ایک لائیو سیٹلائٹ کو مار گرایا ہے۔
ایل ای او – لا اَرتھ اوربِٹ – میں یہ لائیو سیٹلائٹ ، جو کہ ایک پہلے سے مقررہ نشانہ تھا، اسے اینٹی سیٹلائٹ (اے – سیٹ) میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔ صرف 3 منٹ میں کامیابی کے ساتھ یہ آپریشن پورا کیا گیا ہے۔
مشن شکتی – یہ انتہائی مشکل آپریشن تھا، جس میں بہت ہی اعلیٰ درجے کی تکنیکی صلاحیت کی ضرورت تھی۔ سائنس دانوں کے ذریعے سبھی مقررہ نشانے اور مقصد حاصل کر لئے گئے ہیں۔
ہم سبھی ہندوستانیوں کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ یہ پرَاکرم ہندوستان میں ہی تیار کردہ اینٹی سیٹلائٹ (ا ے-سیٹ) میزائل کے ذریعے پورا کیا گیا۔
سب سے پہلے میں مشن شکتی سے جڑے سبھی ڈی آر ڈی او سائنس دانوں، محققین اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس غیر معمولی کامیابی کو حاصل کرنے میں تعاون کیا۔ آج پھر انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں پر کافی فخر ہے۔
خلاء آج ہمارے طرز زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ آج ہمارے پاس کافی تعداد میں سیٹلائٹ دستیاب ہیں، جو الگ الگ شعبوں کی ترقی میں اپنا بیش قیمتی تعاون دے رہے ہیں۔ مثلاً زراعت، دفاع، سلامتی، آفات بندوبست، مواصلات، موسم، نیوی گیشن، تعلیم وغیرہ۔
ہمارے سیٹلائٹوں کا فائدہ سبھی کو مل رہا ہے۔ چاہے وہ کسان ہوں، ماہی گیر ہوں، طلبہ ہوں، سلامتی اہلکار ہوں۔ دوسری طرف چاہے وہ ریلوے ہو، ہوائی جہاز، پانی کے جہازوں کا انتظام ہو، ان سبھی جگہوں پر سیٹلائٹوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دنیا میں اسپیس اور سیٹلائٹ کی اہمیت بڑھتے ہی جانے والا ہے۔ شائد زندگی اس کے بغیر ادھوری ہو جائے گی۔ ایسے حالات میں ان سبھی سیٹلائٹوں کے تحفظ کا پختہ انتظام کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔
آج کی اینٹی سیٹلائٹ (اے-سیٹ) میزائل ہندوستان کی سلامتی کے نقطۂ نظر سے اور ہندوستان کی ترقی کے سفر کے نقطۂ نظر سے ملک کو ایک نئی مضبوطی عطا کرے گا۔ میں آج عالمی برادری کو بھی آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے جو نئی صلاحیت حاصل کی ہے، یہ کسی کیخلاف نہیں ہے۔ یہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہندوستان کی حفاظتی پہل ہے۔
ہندوستان ہمیشہ سے ہی خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ کا مخالف رہا ہے اور اس سے اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ آج کا یہ تجربہ کسی بھی طرح کے بین الاقوامی قانون نیز مفاہمت ناموں ؍معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ ہم جدید ترین تکنیک کا استعمال ملک کے 130 کروڑ شہریوں کے تحفظ نیز ان کی فلاح و بہبود کے لئے کرنا چاہتے ہیں۔
اس شعبے میں شانتی اور سلامتی کا ماحول بنانے کے لئے ایک مضبوط ہندوستان کا ہونا ضروری ہے۔ہمارا اسٹریٹجک مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا ہے نہ کہ جنگ کا ماحول بنانا۔
پیارے ہم وطنو!
ہندوستان نے خلاء کے شعبے میں جو کام کیا ہے، اس کا بنیادی مقصد ہندوستان کا تحفظ، ہندوستانی کی اقتصادی ترقی اور ہندوستان کی تکنیکی ترقی ہے۔ آج کا یہ مشن اُن خوابوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے، جو ان تینوں ستون کے تحفظ کے لئے ضروری تھا۔
آج کی کامیابی کو آنے والے وقت میں ایک محفوظ ملک ، خوشحال ملک اور امن پسند قوم کی طرف بڑھتے قدم کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور اپنے آپ کو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کریں۔
ہمیں مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنےنیز اپنے لوگوں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے جدید تکنیک کو اپنانا ہی ہوگا۔ ملک کے سبھی شہری مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا خود اعتماد ی سے کریں اور محفوظ محسوس کریں، یہی ہمارا مقصد ہے۔
مجھے اپنے لوگوں کی طاقت، عزم، لگن اور صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔ ہم یقیناً متحد ہو کر ایک طاقتور ، خوشحال اور محفوظ ہندوستان کی تعمیر کریں۔
میں ایسے ہندوستان کا تصور کرتا ہوں، جو اپنے وقت سے دو قدم آگے کی سوچ سکے اور چلنے کی ہمت بھی جُٹا سکے۔
سبھی ہم وطنو کو آج کی اس عظیم کامیابی کے لئے بہت بہت مبارکباد۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
(27.03.2019)
م ن ۔ م ع ۔ک ا
U-1696
In the journey of every nation there are moments that bring utmost pride and have a historic impact on generations to come.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 27, 2019
One such moment is today.
India has successfully tested the Anti-Satellite (ASAT) Missile. Congratulations to everyone on the success of #MissionShakti.
#MissionShakti was a highly complex one, conducted at extremely high speed with remarkable precision. It shows the remarkable dexterity of India’s outstanding scientists and the success of our space programme.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 27, 2019
#MissionShakti is special for 2 reasons:
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 27, 2019
(1) India is only the 4th country to acquire such a specialised & modern capability.
(2) Entire effort is indigenous.
India stands tall as a space power!
It will make India stronger, even more secure and will further peace and harmony.