Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کاشی وشوناتھ مندرپروزیراعظم کے کلمات

کاشی وشوناتھ مندرپروزیراعظم کے کلمات

کاشی وشوناتھ مندرپروزیراعظم کے کلمات

کاشی وشوناتھ مندرپروزیراعظم کے کلمات


نئی دہلی ،08مارچ : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی  آج نے وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندرمیں پوجا کی ۔ ایک علامتی بھومی بھوجن تقریب کے بعد انھوں نے  کاشی وشوناتھ مندرمیں حاضرین سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ اپنے آپ کو کاشی وشوناتھ دھام کے اس پروجیکٹ کے مربوط ہونے کے طفیل خوش بخت خیال کرتے ہیں ۔ وزیراعظم موصوف نے اس پروجیکٹ میں شامل افسران کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ان تمام لوگوں نے اپنا کام پوری ذمہ داری اورلگن کے ساتھ کیاہے ۔ اس کے ساتھ ہی انھوں  نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ اداکیاجن کی جائیدادیں اس مندرکے گرد ونواح میں تھیں اور انھوں نے مندرکی تعمیر کے لئے ان املاک   کو بخوشی تحویل میں دے دیاتھا۔

          وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں آگے کہاکہ کاشی وشوناتھ مندر نے صدیوں کے نشیب وفراز اورخوشگواراورناگوارحالات کا سامناکیاہے ۔ انھوں نے رانی اہلیہ بائی ہولکر کی ستائش کرتے ہوئے بتایاکہ اب سے دوصدیوں قبل مہارانی اہلیہ بائی  نے کاشی وشوناتھ مندرکے لئے زبردست کام کیاتھا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت سے اب تک کسی بھی برسراقتدارطاقت نے اس مندر کے گرد ونواح اور جوار کے علاقوں کے لئے کام نہیں کیا۔

          جناب نریندرمودی نے اپنی تقریرمیں آگے کہاکہ کاشی وشوناتھ مندرکے قریب تقریبا40مندرواقع ہیں ۔ جن پر ناجائزقبضہ کرلیاگیاتھا ،لیکن اب انھیں ناجائز قبضوں سے آزاد کرالیاگیاہے اوراب اس پورے مندراحاطے کی بازبحالی کا کام زورشورسے جاری ہے ،جس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کاشی وشوناتھ مندرسے دریائے گنگاکوراست طورسے جوڑنے کا کام بھی کیاجارہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ پروجیکٹ ملک کے دیگر علاقوں کے ایسے ہی پروجیکٹس کے لئے مثال ثابت ہوگااورکاشی کو ایک نئی شناخت حاصل ہوگی ۔

 

U-1493