نئی دہلی، 7 مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سول اور کمرشیل معاملات میں باہمی قانونی امداد (ایم ایل اے ٹی) سے متعلق بھارت اور جمہوریہ بیلا روس کے درمیان ہوئے معاہدے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سول اور کمرشیل معاملات میں کنٹریکٹنگ پارٹیوں کے درمیان باہمی قانونی امداد کو فروغ حاصل ہوگا۔
اس تجویز کا مقصد بلا تفریق نسل و جنس، طبقہ یا آمدنی کے متعلقہ پارٹیوں کی درخواست پر سول اور کمرشیل امور میں قانونی مدد چاہنے والی پارٹیوں کے شہریوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ش س ۔ ج۔
U- 1440