Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جموریہ کوریہ کے لئے روانگی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان


نئی دلّی ، 21 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریہ کے لئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ میں صدر مون جے ۔ ان کی دعوت پر جمہوریہ کوریا جا رہا ہوں ۔ جمہوریہ کوریا کے لئے یہ میرا دوسرا دورہ ہو گا اور صدر مون کے ساتھ میری دوسری چوٹی ملاقات ہو گی ۔
ہم نے گزشتہ سال جولائی میں صدر مون جے ۔ ان اور خاتون اول محترمہ کم جونگ سوک کا بھارت میں خیر مقدم کیا تھا ۔ جمہوریہ کوریا کے لئے میرا یہ دورہ ہمارے دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے ۔
ایک قابل قدر دوست ، ایک خصوصی اسٹریٹجک ساجھے دار قوم کے طور پر ہم جمہوریہ کوریا کا احترام کرتے ہیں ۔ دیگر جمہوریتوں کی مانند بھارت اور جمہوریہ کوریا علاقائی اور عالمی امن کے لئے مشترک اقدار اور مشترک نظریہ کے حامل ہیں ۔ ہماری مارکیٹ اقتصادیات ، ہماری ضروریات اور قوت یکساں ہے ۔ جمہوریہ کوریا ہمارے میک ان انڈیا پہل قدمی کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا اور کلین انڈیا جیسی پہل قدمیوں میں بھی ہمارا اہم ساجھے دار ہے ۔ سائنس اور تکنالوجی کے شعبوں میں بنیادی سائنس سے ایڈوانس سائنس کی سطح تک مشترکہ تحقیق میں ہمارا اشتراک کافی حوصلہ افزا ہے ۔
ہمارے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات اور تبادلے ، دیرینہ طور پر ، ہماری دوستی کو بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔ گزشتہ نومبر میں ایودھیا میں منعقدہ ’ دیپ اتسو ‘ میلے میں اپنے خصوصی نمائندے کے طور پر خاتون اول کو بھیجنے کے صدر مون کے فیصلے نے ہمارے دل کو چھو لیا تھا ۔
ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان روز افزوں تعلقات کی گہرائی اور تنوع ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور جمہوریہ کوریا کی نئی شمالی پالیسی کی ہم آہنگی کی مرہون منت ہے ۔ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر کے ہم مستقبل پر مبنی اپنے عوام ، خوش حالی اور امن کے لئے تعلقات کی پیش رفت کے لئے تہہیہ کئے ہوئے ہیں ۔
اپنے دورے کے دوران صدر مون کے ساتھ تبادلہ خیالات کے علاوہ میں تجارتی رہنماؤں ، ہندوستانی برادری کے افراد کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے حیات کے نام ور افراد سے ملاقات کروں گا ۔
مجھے یقین ہے کہ اس دورے سے ہمیں اپنی اس اہم ساجھے داری کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ‘‘
 

U . 1156