نئی دہلی، 15فروری 2019۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حملے کے قصورواروں اور دہشت گردوں کو مدد کرنے اور انہیں اُکسانے والوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہیں اس کے لئے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیراعظم نے حفاظتی دستوں کو کارروائی کرنے کیلئے مکمل چھوٹ دینے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بھرم نہ رہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کے دوران کہی۔ اپنی تقریر کی شروعات میں پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں وزیراعظم کی تقریر کے کچھ حصے اس طرح ہیں:
‘‘سب سے پہلے میں پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کو احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی ہیں۔ دکھ کی اس کی گھڑی میں میری اور ہر ہندوستانی کے جذبات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
اس حملے کی وجہ سے ملک میں جتنا غم وغصہ ہے ، لوگوں کا خون کھول رہا ہے ، یہ میں بخوبی سمجھ پارہا ہوں۔ اس وقت جو ملک کی امیدیں ہیں، کچھ کرگزرنے کا جذبہ ہے وہ فطری ہے۔ ہمارے حفاظتی دستوں کو مکمل آزادی دے دی گئی ہے۔ ہمیں اپنے فوجیوں کی بہادری پر اُن کی شجاعت پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ حب الوطنی کے رنگ میں رنگے لوگ صحیح معلومات بھی ہمارے یجنسیوں تک پہنچائیں گے تاکہ دہشت گردی کو کچلنے میں ہماری لڑائی اور تیز ہوسکے۔
میں دہشت گرد تنظیموں کو اور ان کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بہت بڑی غلطی کرچکے ہیں، بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔
میں ملک کو بھروسہ دیتا ہوں کہ حملے کے پیچھے جو طاقتیں ہیں ، اس حملے کے پیچھے جو بھی گنہگار ہیں ، انہیں ان کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔ جو ہماری تنقید کررہے ہیں ، ان کے جذبات کی بھی میں عزت کرتا ہوں۔ ان کے جذبات کو میں بھی سمجھ پاتا ہوں اور تنقید کرنے کا ان کا پورا حق بھی ہے۔
لیکن میری سبھی ساتھیوں سے درخواست ہے کہ یہ وقت بہت حساس اور جذباتی پل ہے۔ اپوزیشن سمیت ہم سب کو سیاسی چھینٹا کشی سے دور رہنا چاہئے، اس حملے کا ملک متحد ہوکر مقابلہ کررہا ہے ، ملک ایک ساتھ ہے، ملک کی ایک ہی آواز ہے اور یہی دنیا میں سنائی دینا چاہئے کیوں کہ لڑائی ہم جیتنے کیلئے لڑرہے ہیں۔
پوری دنیا میں الگ تھلگ پڑچکا ہمارا پڑوسی ملک اگر یہ سمجھتا ہے کہ جس طرح کے وہ کام کررہا ہے ، جس طرح کی سازشیں وہ رچ رہا ہے، اس سے بھارت کو غیرمستحکم کرنے میں کام ہوجائے گا ، تو وہ خواب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ دے۔ وہ بھی یہ نہیں کرپائے گا اور نہ کبھی یہ ہونے والا ہے۔
اس وقت بڑی اقتصادی بدحالی کے دور سے گزر رہے ہمارے پڑوسی ملک کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ ایسی تباہی مچا کر ہندوستان کو بدحال کرسکتا ہے، اس کے منصوبے بھی کبھی پورے ہونے والے نہیں ہیں۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ جس راستے پر وہ چل رہے ہیں وہ تباہی دیکھتے ہوئے چلے ہیں اور ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ ترقی کرتا چلا جارہا ہے۔
130 کروڑ ہندوستانی ایسی ہر سازش، ایسے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیگا۔ کئی بڑے ملکوں نے بہت ہی سخت الفاظ میں اس دہشت گردانہ حملے کی نکتہ چینی کی ہے اور ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی اور بھارت کو حمایت کرنے کا جذبہ ظاہر کیا ہے۔ 130 کروڑ ہندوستانی ایسے ہرسازش، ایسے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ میں ان سبھی اہل وطن کا احسان مند ہوں اور سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف سبھی انسانیت پسند طاقتوں کو ایک ہوکر لڑنا ہی ہوگا ، انسانیت پسند طاقتوں کومتحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دینا ہی ہوگا۔
دہشت گردی سے لڑنے کیلئے جب سبھی ملک اتفاق رائے ، ایک سمت میں چلیں گے تو دہشت گردی کچھ پل سے زیادہ نہیں ٹک پائے گی۔ ساتھیو، پلوامہ حملے کے بعد ابھی ماحول دکھ کے ساتھ غصے سے بھرا ہوا ہے ۔ ایسے حملے کا ملک ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ہمارے بہادر شہیدوں نے اپنی جانیں قربان کردی ہیں اور ملک کے لئے مرمٹنے والا ہر شہید دو خوابوں کیلئے زندگی گزارتا ہے۔ پہلا ، ملک کی حفاظت ، دوسرا ، ملک کی خوشحالی۔ میں سبھی بہادر شہیدوں کو ، ان کی روح کے سکون کو سلام کرتے ہوئے ، ان سے آشیرواد لیتے ہوئے، میں پھر ایک بار یقین دلاتا ہوں کہ جن دو خوابوں کو لیکر زندگیوں کو قربان کیا ہے ، ان خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہم زندگی کا پل پل لگا دیں گے۔ خوشحالی کے راستے کو بھی ہم اور زیادہ رفتار دیکر ، ترقی کے راستے کو اور زیادہ طاقت دیکر ہمارے ان بہادر شہیدوں کی روح کو سلام کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور اسی سلسلے میں میں، وندے بھارت ایکسپریس کے نظریے او رڈیزائن سے لیکر اس کو زمین پر اتارنے والے ہر انجینئر ، ہر کامگار کیلئے احسان مند ہوں۔
U: 1016
मैं पुलवामा के आतंकी हमले में शहीद जवानों को श्रद्धांजलि अर्पित करता हूं।
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
उन्होंने देश की सेवा करते हुए अपने प्राण न्योछावर किए हैं। दुःख की इस घड़ी में मेरी संवेदनाएं, उनके परिवारों के साथ हैं: PM
इस हमले की वजह से देश में जितना आक्रोश है, लोगों का खून खौल रहा है, ये मैं समझ रहा हूं।
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
इस समय जो देश की अपेक्षाएं हैं, कुछ कर गुजरने की भावनाएं हैं, वो स्वाभाविक है।
हमारे सुरक्षा बलों को पूर्ण स्वतंत्रता दी हुई है।
हमें अपने सैनिकों के शौर्य पर पूरा भरोसा है: PM
मुझे पूरा भरोसा है कि देशभक्ति के रंग में रंगे लोग सही जानकारियां भी हमारी एजेंसियों तक पहुंचाएंगे, ताकि आतंक को कुचलने में हमारी लड़ाई और तेज हो सके: PM
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
मैं आतंकी संगठनों को और उनके सरपरस्तों को कहना चाहता हूं कि वो बहुत बड़ी गलती कर गए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
मैं देश को भरोसा देता हूं कि हमले के पीछे जो ताकते हैं, इस हमले के जो भी गुनहगार हैं, उन्हें उनके किए की सज़ा अवश्य मिलेगी: PM
जो हमारी आलोचना कर रहे हैं, उनकी भावनाओं को भी मैं समझ रहा हूं। उनका पूरा अधिकार है।
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
लेकिन मेरा सभी साथियों से अनुरोध है कि, ये बहुत ही संवेदनशील और भावुक समय है, इसलिए राजनीतिक छींटाकशी से दूर रहें। इस हमले का देश एकजुट होकर मुकाबला कर रहा है, ये स्वर विश्व में जाना चाहिए: PM
पूरे विश्व में अलग-थलग पड़ चुका हमारा पड़ोसी देश अगर ये समझता है कि जिस तरह के कृत्य वो कर रहा है, जिस तरह की साजिशें रच रहा है, उससे भारत में अस्थिरता पैदा करने में सफल हो जाएगा, तो वो बहुत बड़ी भूल कर रहा है: PM
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
इस समय बड़ी आर्थिक बदहाली के दौर से गुजर रहे हमारे पड़ोसी देश को ये भी लगता है कि वो ऐसी तबाही मचाकर, भारत को बदहाल कर सकता है। उसके ये मंसूबे भी कभी पूरे नहीं होंगे।
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
130 करोड़ हिंदुस्तानी ऐसी हर साजिश, ऐसे हर हमले का मुंहतोड़ जवाब देंगे: PM
साथियों, पुलवामा हमले के बाद, अभी मन: स्थिति और माहौल दुःख और साथ ही साथ आक्रोश का है।
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2019
ऐसे हमलों का देश डटकर मुकाबला करेगा, रुकने वाला नहीं है: PM