Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات


نئی دلّی ، 07 فروری ؍بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے ڈاکٹر عبدالمومن کو وزیر خارجہ کے تقرر پر مبارک باد پیش کی اور اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے بھارت کا انتخاب کرنے کی ستائش کی
ڈاکٹر عبدالمومن نے باہمی تعلقات میں ہوئی حالیہ پیش رفت پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت بنگلہ دیش تعلقات میں استحکام کے راستے پر گامزن ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ذریعہ نئے سرے سے عہدہ سنبھالنے کے بعد کی مدت کار کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کے تئیں بھارت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 757