نئی دہلی،24 ؍جنوری،وزیراعظم نے آج لوک کلیان مارگ پر اپنی رہائش پر جھانکی بنانے والے فنکاروں ، قبائلی مہمانوں ، این سی سی کے کیڈٹوں اور این ایس ایس کے رضاکاروں کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے فنکاروں اور شرکاء کو یوم جمہوریہ کی پریڈ اور متعلقہ تقریبات میں ان کی شرکت پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک بہت عظیم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک آپ سے تحریک لے گا۔
وزیراعظم نے روز مرہ کی زندگی میں ڈسپلن کی اہمیت کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن این سی سی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہمیشہ اپنی شہری ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خواہشات کے اشتراک سے بھارت کو عظیم اونچائیوں تک لے جائے گا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کچھ مدعوئین کی طرف سے پیش کئے گئے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-520
Had an excellent interaction with tableaux artistes, guests from tribal communities, NCC cadets and NSS volunteers at 7, Lok Kalyan Marg today. pic.twitter.com/nVZwrCZCNl
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2019