Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

امرتسر میں ٹرین حادثے میں ہونے والی اموات پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت


نئی دہلی،20/ اکتوبر        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امرتسر میں ٹرین حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘امرتسر میں ٹرین حادثے سے مجھے صدمہ پہنچا ہے۔ یہ نہایت افسوسناک سانحہ ہے۔ جن خاندانوں نے اس سانحے میں اپنے اعزہ کو گنوایا ہے ، میں دل کی گہرائیوں سے ان کے غم میں شریک ہوں اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی پرارتھنا کرتا ہوں۔ میں نے افسروں سے کہا ہے کہ وہ جیسی بھی ضرورت ہو فوری امداد فراہم کرائیں۔’’

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U. No. 5401