نئی دہلی،09 ؍اکتوبر/ کنیڈا کی کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر اور ہر لیجسٹیز کی لائیل اپوزیشن آف کنیڈا کے لیڈر جناب اینڈریو شیئر نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ 2015 میں کنیڈا کے ان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ، اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک پہنچ گئے ، وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب شیئر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے جناب شیئر کے ہندوستان کے 7 سے 13 اکتوبر تک چلنے والے موجودہ دورے میں ان کے خوشگوار قیام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
**************
( م ن ۔ج۔م ف (
U. No. 5234
Happy to meet Hon. @AndrewScheer, Canada's Leader of the Opposition.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2018
Stressed the significance of strong India-Canada relations and wished him a pleasant stay in India. pic.twitter.com/orO4y3grSp