Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گڈس اینڈ سروسز ٹیکس نیٹ ورک میں سرکاری ملکیت میں اضافے اور موجودہ دھانچے میں تغیراتی منصوبے کے ساتھ تبدیلی لانے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی۔26 ستمبر، مرکزی کابینہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں درج ذیل تغیراتی منصوبے کے ساتھ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) میں سرکاری ملکیت میں اضافے اور موجودہ ڈھانچے میں تغیراتی منصوبے کے ساتھ تبدیلی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

  • مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعے جی ایس ٹی این میں غیر سرکاری اداروں کا مساوی سرمایہ حصص جو 51 فیصد کے بقدر ہے اسے کلی طور پر  دونوں حکومتوں کے ذریعے مساوی بنیاد پر حاصل کرلیا جائے گا اور جی ایس ٹی این بورڈ کو اس امر کی اجازت دی جائے گی کہ وہ نجی کمپنیوں کے مساوی سرمایہ حصص کو زیر ملکیت لانے کے لئے کارروائی کا عمل شرو ع کرے۔
  • جی ایس ٹی این کا ڈھانچہ، سو فیصد ملکیت کے ساتھ مرکز (50 فیصد) اور ریاست (50 فیصد) کے مساوی سرمایہ حصص کے ڈھانچے پر مشتمل ہوگا۔
  • مرکزی کے تین ڈائرکٹروں اور ریاستوں کے ڈائرکٹروں سمیت تین آزاد ڈائرکٹروں کو بھی بورڈ آف ڈائرکٹر زکے ذریعے نامزد کیا جائے گا اور سی ای او اور چیئرمین سمیت جی ایس ٹی این کے موجودہ بورڈ کی رُکنیت میں تبدیلی لانے کے لئے عمل کیا جائے گا اور اس طریقے سے ڈائرکٹروں کی تعداد 11 ہوجائے گی۔

 

***********

 

U – 5018