Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے رانچی میں آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی کا افتتاح کیا

نئی دلّی ،23  ستمبر/  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حفظان صحت سے متعلق اسکیم آیوشمان بھارت –پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  کی رانچی میں ابتدا کی۔

وزیر اعظم مذکورہ اسکیم کی ابتدا سے متعلق اسٹیج پر پہنچنے سے پہلے مذکورہ اسکیم سے متعلق ایک نمائش کامعائنہ کیا۔

اسی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے باسا اور کوڈرما میں میڈیکل کالجوں کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی غرض سے تختی کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے شروع کرنے کا مقصد سماج کے  غریب ترین  افراد کو صحت اور علاج ومعالجہ سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم  کے تحت فی سال پانچ لاکھ روپئے کا ہیلتھ انشورینس دینے کی بات کی گئی ہے۔ اس سے پچاس کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔ یہ دنیا کی حفظان صحت کی سب سے بڑی اسکیم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے جتنے افراد مستفید ہوں گے ان کی تعداد یوروپی یونین کی آبادی کے برابر ہے۔ یا امریکہ، کناڈا اور میکسیکو کی منجملہ آبادی کے برابر ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔