Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے سابق رکن پارلیمان واسپیکر سوم ناتھ چٹرجی کی موت پر تعزیت کی


نئیدہلی،13اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق  رکن پارلیمان اورلوک سبھا کے سابق اسپیکر جنا ب سو م ناتھ چٹرجی کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

 جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا کہ سابق رکن پارلیمان اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر آنجہانی سوم ناتھ چٹرجی ہندوستانی سیاست کی انتہائی قدآور شخصیت تھے۔انہوں نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کو مالا مال کیا ۔وہ  ہمیشہ غریبوں اور کمزور  طبقوں کی فلاح کے لئے آواز بلند کرتے تھے ۔مجھے ان کی موت سے شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ میری تمام تر ہمدردیاں ان کے سوگوار کنبے اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔

 

 

U-4247