Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

تامل ناڈو کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ایم کرونا ندھی کی رحلت پر کابینہ کی تعزیت


نئی دہلی،  9 اگست 2018،    مرکزی کابینہ کی میٹنگ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ہوئی اور اس میٹنگ میں  تامل ناڈو کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ایم کروناندھی کی 7 اگست 2018 کو چنئی کے کاویری اسپتال میں ہوئی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

کابینہ نے ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور تعزیتی قرار داد منظوری کی۔ اس تعزیتی قرار داد کا متن درج ذیل ہے۔

’’کابینہ 7 اگست 2018 کو چنئی کے کاویری اسپتال میں واقع ہوئی تامل ناڈو کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ایم کروناندھی کی اندوہناک رحلت پر رنج  وغم کا اظہار کرتی ہے۔ ان کی رحلت سے ملک ایک تجربہ کار اور ممتاز رہنما جسے عرف عام میں محبت سے کلائنگا ر کے نام سے پکارا جاتا  تھا، سے محروم ہوگیا ہے۔

آنجہانی 3 جون 1924 کو ضلع ناگا پٹنم کے تھیروکوولائی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ  اپنی طویل عوامی اور سیاسی زندگی میں تامل ناڈو کے سیاسی منظر نامے میں اہم عہدوں پر  فائز رہے۔ وہ 33 سال کی عمر میں 1957 میں تامل ناڈو اسمبلی میں کُلی تھلائی سے منتخب ہوئے تھے۔1967 میں وہ تامل ناڈو حکومت میں وزیر بن گئے تھے اور بعد ازاں پہلی مرتبہ 1969 میں ریاست کے وزیراعلی بن گئے تھے۔ وہ پانچ مرتبہ تامل ناڈو کے وزیراعلی رہے۔

اپنی سیاسی زندگی اور کریئر کے علاوہ، وہ تمل سینما میں  اسکرین رائٹر کے طور پر بہت مقبول رہے تھے۔ انہوں نے سنیما کو دراون تحریک کی ترویج و اشاعت کے لئے ایک میڈیم کے طور پر استعمال کیا تھا۔ ڈاکٹر کروناندھی اپنی تحریراور تقریر کے لئے بھی کافی مشہور و معروف تھے۔ تمل ادب میں انہوں نے نظموں، اسکرین پلے، ناول، سوانح، اسٹیج ڈراموں، ڈائیلاگ اور فلمی نغموں کے ذریعہ اہم تعاون دیا ہے۔

ان کی رحلت سے تامل ناڈو کے عوام اپنےمقبول عام رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔

کابینہ سوگوار کنبے اور تامل ناڈو کے عوام کے تئیں حکومت اور پورے ملک کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ن ا۔

U- 4186