؍
1-جمہوریہ یوگانڈا کے صدر عالیجناب یوری کاگوتہ موسووینی کی دعوت پر بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 25-24جولائی اور 2018 کو یوگانڈا کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ حکومت ہند کے سینئر افسران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اور ایک بڑا کاروباری وفد بھی گیا تھا۔ کسی بھارتی وزیراعظم کا 21برسوں میں یہ پہلا دور ہ تھا۔
2-وزیراعظم مودی کو وہاں پہنچنے پر اعلیٰ سطحی رسمی استقبالیہ دیا گیا۔ دورے کے دوران موصوف نے اسٹیٹ ہاؤس ، اِنٹیبے میں بدھ کے روز یعنی 24جولائی 2018 کو صدر موسووینی کے ساتھ باہمی گفت و شنید کی۔ صدر موسووینی نے مہمان وزیراعظم کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔
3-وزیراعظم مودی کا پروگرام میں یوگانڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی شامل تھا، جسے بھارت اور متعدد افریقی ممالک میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ پہلی مرتبہ کسی بھارتی وزیراعظم نے یوگانڈا کے پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔ یوگانڈا کے نجی شعبے کے فاؤنڈیشن (پی ایس ایف یو) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی ) کے مشترکہ اہتمام کے تحت ایک کاروباری تقریب سے دونوں رہنماؤں نے خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے یوگانڈا میں اس مقصد کے لئے منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے بھی خطاب کیا۔
4-گفت و شنید کے دوران وزیراعظم مودی اور صدر موسووینی نے یوگانڈا اور بھارت کے مابین گرمجوشانہ اور قریبی تعلقات کا ذکر کیا۔ طرفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے زبردست مضمرات موجود ہیں اور سیاسی ، اقتصادی ، تجارتی، دفاعی ، تکنیکی، تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تعاؤن کو مستحکم بنانے کا جذبہ دونوں جانب کارفرما ہے۔ صدر موسووینی نے یوگانڈا کی قومی ترقیات اور اقتصادی نمو میں 30ہزار مضبوط بھارت نژاد افراد کے تعاون کی ستائش کی۔ بھارت نے یوگانڈا کے ذریعے خطے میں اقتصادی اتحاد اور امن و استحکا م برقرار رکھنے کے لئے اداکئے گئے قابل ذکر کردار کی تعریف کی۔
5-بات چیت کے بعد بھارت اور یوگانڈا کی جانب سے درج ذیل امور کا اعادہ کیا گیا۔
6-دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی عالمی امن و استحکام کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور اس کے ہر طرح کے مظاہرے سے نمٹنے کے لئے ہم مضبوطی سے عہد بند ہیں۔ رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دہشت گردانہ عمل کے لئے کوئی جواز نہیں ہو سکتا، خواہ اس کی بنیادیں کچھ بھی ہوں۔
7-رہنماؤں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردوں ، دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والے اداروں، ان کے نیٹ ورک اور ان تمام عناصر کے خلاف ، جو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اس کی حمایت کرتے ہیں، اسے سرمایہ فراہم کرتے ہیں یا دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے گروپوں کو پناہ دیتے ہیں، مستحکم اقدامات کئے جانے چاہئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس امر کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردانہ تنظیمیں کسی بھی ڈبلیو ایم ڈی یا ٹیکنالوجی تک رسائی نہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے یہ عہد بندگی بھی دوہرائی کی بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن (سی سی آئی ٹی) کو جلد از جلداختیار کرنے کے لئے تعاون کیا جائے گا۔
8-رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاد اور تشویش کے تمام معاملات کے سلسلے میں ایک دوسرے سے قریبی رابطہ قائم کرنے اور علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔
9-دونوں رہنماؤں نےاس عہد بندگی کا اعادہ بھی کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات درکار ہیں۔ ان اصلاحات میں اس کی توسیع بھی شامل ہے تاکہ اسے نمائندگی کے لحاظ سے زیادہ وسیع ، قابل احتساب ، مؤثر اور اکیسویں صدی کے ارضیاتی-سیاسی حقائق کے تئیں حساس بنایا جا سکے۔ دونوں رہنماؤں نے یہ بات بھی دوہرائی کہ وہ اقوام متحدہ میں اپنے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنائیں گے، ساتھ ہی ساتھ موجودہ عالمی چنوتیوں مثلاً موسمیاتی تبدیلی وغیرہ سے نمٹنےکے لئے دیگر کثیر ادارہ جاتی رابطوں کو بھی مضبوط کریں گے اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و تحفظ کو بڑھاوا دیں گے اور ہمہ گیر ترقیات کی حمایت کریں گے۔
10-رہنماؤں ن زور دے کر کہا کہ غیر ملکی/خارجی امور کے وزرا کی سطح پر باہمی میکانزم کے ریگولر اہتمام کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور اقتصادی و ترقیاتی تعاون کے پروجیکٹوں کو تیز رفتاری سے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
11-اس دورے کے دوران درج ذیل مفاہمتی عرضداشتوں/دستاویزات پر دستخط عمل میں آئے۔
12-دونوں رہنماؤں نے مذکورہ مفاہمتی عرضداشتوں کی تکمیل کا خیر مقدم کیا اور متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کی کہ موجودہ معاہدات ، مفاہمتی عرضداشتوں اور تعاون کے دیگر فریم ورک کے تیز رفتار نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔
13-دورے کے دوران وزیراعظم نے درج ذیل اعلانات کئے۔
14-وزیراعظم مودی کی جانب سے کئے گئے اعلانات کا عالیجناب صدر یوویری موسووینی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام امور سے ہمارے عمدہ باہمی تعلقات کو مزید استحکام اور مضبوطی حاصل ہوگی۔
15-وزیراعظم نریندر مودی نے یوگانڈا کے اپنے قیام کے دوران اپنی اور ساتھ گئے وفد کی گرمجوشانہ میزبانی کے لئے صدر یوویری موسووینی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی۔ صدر موسووینی نے اس دعوت نامے کو بخوشی منظور کر لیا۔اس سلسلے میں تاریخوں کا تعین سفارتکارانہ ذرائع کے توسط سے عمل میں آئے گا۔
************
) م ن ۔ ک ا (
U- 3828
My visit to Uganda has been productive. I express gratitude towards President @KagutaMuseveni and the people of Uganda for their kindness through the visit. This visit will lead to further cementing of bilateral relations, particularly giving a strong impetus to economic ties.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2018