Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا یوگانڈا میں ہندوستانی برادری سے خطاب


نئی دلّی ،25 جون؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگانڈا میں مقیم ہندوستانی برادری سے خطاب کیا ۔ کمپالا میں منعقد اس تقریب میں یوگانڈا کے صدر موسیوینی نے بھی شرکت کی ۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگانڈا میں مقیم ہندوستانی برادری سے مل کر انہیں اپنائیت کا احساس ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ا س تقریب میں صدر موسیوینی کی شرکت ہندوستانی برادری کے تئیں ان کی محبت اور یوگانڈا میں مقیم ہندوستانیوں کی محبت کا مظہر ہے ۔انہوں نے بدھ کے روز یوگانڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کے اعزاز کے لئے صدر موسیوینی اور یوگانڈا کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے بھارتی برادری کی اپنے اندر بھارت کو زندہ رکھنے کے جذبے کی ستائش کی جس کی عکاسی اس موقع پر پیش کئے گئے عکاس ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ کی گئی ۔
وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ یوگانڈا سمیت تمام افریقی ممالک بھارت کے لئے اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نو آبادیاتی نظام کے خلاف جدو جہد ، ایک بڑی تعدادمیں مقیم ہندوستانی برادری اور مشترکہ ترقیاتی چیلنج اس کی وجوہات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت آج دنیا کی تیز رفتار ترین اقتصادی ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھارت کاریں اور اسمارٹ فون برآمد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقیات کا مطلب اب بھارت کے عوام کا با اختیار ہونا ہے اور ملک اسٹارٹ اپ کے ایک انتہائی اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے بھارت کی غیر ملکی پالیسی میں افریقہ کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے نئی دلّی میں 2015 میں منعقدہ انڈیا ۔ افریقہ فورم سمٹ کا حوالہ دیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارت اور دیگر افریقی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی باہمی میٹنگوں کا بھی حوالہ دیا ۔
وزیر اعظم نے اس کے علاوہ پہل قدمیوں مثلاً تین بلین ڈالر کے بقدر سے زائد کے قرضے ، اسکالر شپ اور ای ۔ ویزا کے انتظامات کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل سولر الائنس ( بین الاقوامی شمسی اتحاد ) کے تمام ممبر ممالک میں سے نصف کے قریب افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا اور افریقہ کی قومیں ایک نئے عالمی آرڈر میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

u.3807