نئیدہلی،12جولائی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں واقع تلک مارگ پر ہندوستان کے آثار قدیمہ کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت ’’دھروہر بھون‘‘ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ محکمہ آثارقدیمہ نے 150 برس کے دوران کافی کام کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ملک کی تاریخ کو اعلیٰ مقام پر لے جانے اور آثارقدیمہ کی مالامال وراثت کو اونچا مقام دلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مقامی تاریخ اور اپنے قصبات ،شہروں اور خطوں کے بارے میں جاننے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ مقامی آثار قدیمہ میں اسباق اسکول کے نصاب کا حصہ بن سکتا ہے ۔اس تناظر میں انہوں نے ان تربیت یافتہ مقامی ٹورسٹ گائیڈس کی اہمیت کا بھی ذکر کیا جو اپنے علاقے کی تاریخ اوروراثت سے بخوبی واقف ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ دنیا کو فخر اوراعتماد کے ساتھ اپنی عظیم وراثت کو اجاگر کرے۔
محکمہ آثار قدیمہ کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت جدید سہولیات سے پوری طرح لیس ہے ، جس میں بارش کے پانیا کو جمع کرکے اسے استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔اس میں ڈیڑھ لاکھ کتابوں اور جریدوں کے مجموعے کے ساتھ ایک سینٹرل آثار قدیمہ کی لائبریری بھی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ح ا ۔رم
U-3574
Inaugurated Dharohar Bhawan, the Headquarters of ASI, in Delhi. Talked about India’s rich archaeological heritage and the need for more people to visit various archaeological sites across the country. https://t.co/V7FA73CItN pic.twitter.com/3hp39PmMzT
— Narendra Modi (@narendramodi) July 12, 2018