Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے دلی کینٹ کی قندھارلائنز میں کیندریہ ودیالیہ نمبر 4 کی تعمیر کے لئے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو وزارت دفاع کی چار ایکڑ زمین منتقل کئے جانے کی منظوری دی


نئیدہلی،04جولائی۔وزیر اعظم جناب نریند ر مودی کی قیادت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں دلی کینٹ کی قندھار لائنز میں کیندریہ ودیالیہ نمبر چار کی خاطر   وزارت دفاع کے زیر ملکیت  چار ایکڑ رقبہ زمین کیندر یہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس )کو منتقل کئے جانے کی منظوری دے دی ۔ یہ زمین ایک روپے سالانہ کے معمولی کرائے پر دی گئی ہے ۔

پس منظر :

          سردست  کیندریہ دلی کینٹ کا کیندریہ ودیالیہ نمبر 4  دلی کینٹ کے سروے نمبر 14  میں واقع  ایک  عارضی   عمار ت میں  کام کررہا ہے ۔ کیندریہ ودیالیہ نمبر 1994  میں اپنے قیام سے اب تک  اسی عمارت  میں کام کررہا ہے ۔اس اسکول میں 956  بچے زیر تعلیم ہیں ۔ کے وی ایس کے ذریعہ  اسکول کی اپنی عمارت کی تعمیر سے   سابق فوجیوں کے کنبوں   ،  زیر ملازمت  سرکاری ملازمین  اور دہلی کینٹ کے نواحی علاقو ں کے شہریوں کے بچوں کو  اسکولی بچوں کو   تمام مطلوبہ سہولتوں کے ساتھ  باقاعدہ اور سازگار  علمی فضافراہم ہوسکے گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-3442