Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ویڈیو رابطے کے ذریعہ ملک بھر میں ڈجیٹل انڈیا اقدامات کے فائدہ یافتگان سے گفتگو کی


نئی دہلی،  15 جون  ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   ملک بھر میں   مختلف ڈجیٹل انڈیا مشن اسکیموں کے فائدہ یافتگا ن سے  ویڈیو رابطہ کاری کے ذریعہ گفتگو کی   اس  ویڈیو رابطہ کاری کے ذریعہ  50  لاکھ سے زائد فائدہ یافتگان کو جوڑا گیا ،جن میں  کامن سروس  سینٹر ، این آئی سی سینٹر ،   نیشنل نالج نیٹ ور ک  ، بی پی او ، موبائل مینو فیکچرنگ یونٹ  اور مائی گو کے رضاکارشامل تھے۔ یہ اس سلسلے کی  چھٹی گفتگو تھی جو وزیر اعظم نے ویڈیو رابطہ کاری  کے ذریعہ مختلف سرکاری اسکیموں کے فائدہ یافتگان سے کی ۔

          وزیراعظم  نے ان فائدہ یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈجیٹل انڈیا کا آغاز    ہر طبقے کے لوگوں اورباَلخصوص دیہی علاقے کے لوگوں کو ڈجیٹلی  طورسے بااختیار بنائے جانے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس اہم کام کو ممکن بنائے جانے کی غرض سے سرکار نے ایک ایسی مثبت اور موثر پالیسی پر کام کیا جس میں  فائبر آپٹک کے ذریعہ مواضعات کو جوڑا جانا  ،شہریوں کو  ڈجیٹل طریقے سے تعلیم دینا   ، موبائل کے ذریعہ   خدمات کی فراہمی اور    الیکٹرانک ڈھانچہ جاتی سہولیات    کی تیاری شامل ہے ۔

          وزیراعظم نے ٹکنالوجی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ٹکنالوجی نے زندگی جینے کو آسان بنادیا ہے  اور سرکار کوشش کررہی ہے کہ ٹکنالوجی کے فوائد سماج کے سبھی  طبقوں کو پہنچائے جاسکیں ۔اس سلسلے میں   بھیم ایپ سمیت   بلوں کی ادائیگی کے آن لائن طریقے ،  ریلوے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ   ،وظائف کی الیکٹرانک  طریقے سے دستیابی   اور پنشنوں کو  بینک کھاتوں میں      منتقل کئے جانے   کے عمل نے عام آدمی  پر مسلط  بار کو بڑی حد تک کم کردیا ہے ۔ 

          جناب نریندر مودی نے  کامن سروس سینٹر   (سی ایس سی ) کی  اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ  سی ایس سی مراکز ملک بھر میں   دیہی  ہندوستان کو ڈجیٹل خدمات فراہم کرارہے ہیں ۔ سی ایس سی مراکز نے  دیہی علاقوں میں کامیابی کے ساتھ دیہی سطح کے کاروباری اداروں ( وی ایل ای ) کو فروغ  دیا ہے    ، جس  کے نتیجے میں دس لاکھ سے زائد افراد کو  روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے دیہی علاقوں میں   2.92 لاکھ ایسے سی ایس سی مراکز موجود ہیں  ،جو   ملک کی  2.15  لاکھ گرام  پنچایتوں کو     مختلف سرکاری اسکیموں  تک  رسائی کے مواقع فراہم  کرارہے ہیں ۔

           مختلف  سرکاری اسکیموں  کے ان فائدہ یافتگان سے  گفتگو کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ  ڈجیٹل طریقوں سے ادائیگیوں کی  پیش رفت کا نتیجہ  بچولیو ں کے خاتمے کے  نتیجے میں  ظاہر ہورہا  ہے  ۔گزشتہ چار برسوں کے دوران ہندوستان میں  ڈجیٹل ادائیگیوں کو  نمایاں  فروغ  حاصل ہوا ہے جس کے نتیجے میں  ہندوستانی معیشت کو ڈجیٹل اور شفاف بنایا جاسکا ہے ۔

          وزیر اعظم  نے  پردھان منتری  گرامین ڈجیٹل  ساکشرتا ابھیان  (پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے ) کے بارے میں  گفگتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم سے  1.25  کروڑلوگوںکو  ڈجیٹل ہنر مندی    اورتربیت   فراہم کرائی جاچکی ہے ۔  جن میں سے  70 فیصد امید وار  شیڈیول کاسٹ ، شیڈیو ل ٹرائب اوردیگر پسماندہ  زمروں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد    بیسک  کمپیوٹر ٹریننگ کے 20  گھنٹوں میں  6 کروڑ لوگوں کو  بنیادی کمپیوٹر کی تربیت اور  ڈجیٹل ہنر مندی فراہم کرانا ہے ۔

          واضح  ہوکہ   ڈجیٹل انڈیا نے  ملک کے  بی پی او سیکٹر میں بھی  زبردست  تبدیلیاں  پیدا کی ہیں ۔اس سے پہلے بی پی او کا کام محض شہروں تک ہی محدود رہتا تھا۔ لیکن اب ان کا کام  چھوٹے قصبوںاور مواضعات تک پھیل چکا ہے جس  کے  نتیجے میں  ملازمتوں کے وافر مواقع  حاصل ہوئے ہیں ۔  انڈیا بی  پی او  پروموشن اسکیم  اور شمال مشرقی خطے کے لئے علیحدہ   بی پی او پروموشن اسکیم کا آغاز ڈجیٹل انڈیا کے تحت کیا جارہا ہے ۔ جس سے  شمال مشرقی خطے اور دیہی علاقوںمیں دو لاکھ سے زائد افراد کو ملازمتوں  کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ آج   ہندوستان  بھر میں قائم کئے جانے والے  بی پی اویونٹوں سے  نوجوانوں کو  ان کے گھروں کے قریب ہی  ملازمتوں کے مواقع حاصل ہورہے ہیں ۔     

          اس موقع پر   الیکٹرانک سازوسامان تیار کرنے والے مختلف یونٹوں کے ملازمین کو   مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ   ہندوستان نے گزشتہ چار برسوں کے دوران الیکٹرانک ہارڈ وئیر کی تیاری میں  بڑا طویل سفر طے  کیا ہے ۔سرکار نے ہندوستان میں    الیکٹرانک سازوسامان کی تیاری کو  فروغ دینے کے لئے   الیکٹرانک   مینوفیکچرنگ کلسٹر  (ای ایم سی  ) اسکیم شروع کی ہے ۔ جس کے ذریعہ   15 ریاستوں میں   23  ای ایم سی قائم کئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ اس اسکیم سے 6لاکھ کے قریب افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔

          اس موقع پر وزیر اعظم نے یہ بھی بتایاکہ ملک میں  موبائل فون تیار کرنے والے  120  کارخانے   آج   2014   کے  دو کارخانوں کے مقابلے میں   انتہائی فعال ہیں ۔  ان یونٹو ں نے   ساڑھے چار لاکھ سے زائد شہریوں راست یا بالواسطہ  ملازمتوں کے مواقع فراہم کرائے ہیں۔

          وزیراعظم نے  ایک مضبوط  ڈجیٹل انڈیا  کی تعمیر میں   نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این ) کی اہمیت  پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ این کے این سے ملک کے  تقریباََ1700  بڑے تحقیقی اورتعلیمی اداروںکو جوڑا گیا ہے  ،جس کے نتیجے میں  5  کروڑ  طلبا ، محققین  ، ماہرین تعلیم اور سرکاری افسران کو ایک طاقتو ر پلیٹ فارم دستیاب ہوسکا ہے ۔

          اس موقع پر وزیر اعظم نے   مائی گو پلیٹ فارم کے رضاکاروں    سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکارکے اقتدار میں آنے کے دو ماہ کی مدت کے اندر   سٹیزن  انگیجمنٹ پلیٹ فارم قائم کردئے گئے تھے۔  آج  6  لاکھ سے زائد رضاکار اس پلیٹ فارم سے جُڑے  ہوئے ہیں اور   مختلف  نظریات  ،مشورے اوردیگر رضا کارانہ خدمات  انجام دیتے ہوئے نئے ہندوستان کی تعمیر میں  اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ 

           اس موقع پروزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سرکاری اسکیموں  کے فائدہ یافتگا ن نے  تفصیل سے بتایا کہ ان اسکیموں نے  ان کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں  انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر متعددفائدہ یافتگان نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح      کامن سروس سینٹر  (سی ایس سی ) نے ملازمت کے مواقع پیدا کئے ہیں اوراس کے ذریعہ فراہم کرائی  جانے والی خدمات  کا  نتیجہ  زندگی جینے کی  آسانی کی شکل  میں  پیدا ہوا ہے۔   

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

3128U-