Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہنداورویتنام کے مابین ڈاک ٹکٹ کے مشترکہ اجرأ کے موضوع پرمفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی ،14جون  : کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں ہنداور ویتنام کے مابین ڈاک ٹکٹ کے مشترکہ اجرأ کے موضوع پرمفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دی  ہے۔

          ہند۔ویتنام :قدیم فن تعمیر کے موضوع پر مشترکہ طورپر ڈاک  ٹکٹ جاری کرنے کے لئے وزارت مواصلات کے  تحت محکمہ ڈاک اور ویتنام پوسٹ کے مابین باہمی مفاہمت قائم ہوئی  تھی ۔ مشترکہ ڈاک ٹکٹ 25اکتوبر ، 2018کو جاری کئے گئے تھے ۔

          ہند۔ویتنام مشترکہ یادگاری ڈاک  ٹکٹ پرہندکا سانچی استوپ اور ویتنام کا فومن پگوڈا  کی شبیہ ہے ۔ مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے لئے ہند اورویتنام کے ڈاک محکموں کے درمیان 18دسمبر ، 2017کو مفاہمتی عرضداشت پر( ایم اویو) پردستخط ہوئے تھے ۔

*************

(م ن ۔ع  آ :.201814.06.)

U-3083