نئی دہلی، 18 مئی 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 19 مئی 2018 کو جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورہ پر جائیں گے۔
اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم لیہہ میں 19ویں کشک بکولہ رنپوچ کے صد سالہ سالگرہ کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر زوجیلا سرنگ کی کام شروع ہونے کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔
14 کلو میٹر طویل زوجیلا سرنگ ، ہندستان کی سب سے طویل سرنگ کے ساتھ اور ایشیا کی سب سے دو سمت والی سرنگ ہوگی۔ وزیراعظم کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے رواں سال کے اوائل میں ہی کل 6800 کروڑ روپے کی لاگت سے این ایچ-1 اے ، کے سری نگر-لیہہ سیکشن پر بالتل اور مینا مارگ کے درمیان اس سرنگ کی تعمیر ، آمدروفت اور رکھ رکھاؤ کو منظوری دی تھی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے سری نگر ، کارگل، اور لیہہ کے درمیان بارہ ماسی رابطہ فراہم ہوگا۔ ا س سرنگ سے موجودہ زوجیلا درّہ کو عبور کرنے میں صرف ہونے والا ساڑھے تین گھنٹے کا وقفہ گھٹ کر 15 منٹ ہوجائے گا۔ اس سرنگ کے نتیجے میں خطہ میں ہمہ جہت اقتصادی اور سماجی، ثقافتی اتحاد میں مدد ملے گی۔ اس کی کافی دفاعی اہمیت ہے۔
اس موقوع پر وزیراعظم 330 میگاواٹ صلاحیت کا کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں قوم کے نام منسوب کریں گے۔
جموں کے جنرل زوراور سنگھ آڈیوٹوریم میں وزیراعظم پاکل ڈل پاور پروجیکٹ اور جموں رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے تارہ کوٹ مارگ اور میٹریل روپوے کا بھی افتتاح کریں گے۔ تارہ کوٹ مارگ سے شردھالوؤں کو ویشنو دیوی شرائن جانے میں آسانی ہوگی۔
سرینگر اور جموں میں رنگ روڈ سے ان شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں کمی کرنے اور مسافروں کے لئے سڑک کو زیادہ تیز رفتار اور ماحولیات دوست بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم جموں میں شیر کشمیر یونیورسٹی کے ایگری کلچرل سائنسیز اینڈ ٹکنالوجی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س۔ ج۔
U- 2646
Shri @narendramodi will be on a day-long visit to Jammu and Kashmir on May 19, 2018.
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2018
PM will attend the Closing Ceremony of the Birth Centenary Celebration of the 19th Kushok Bakula Rinpoche in Leh. He will unveil a plaque to mark the commencement of work on the Zojila Tunnel. This will be India’s longest road tunnel and Asia’s longest bi-directional tunnel.
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2018
The construction of this tunnel will provide all-weather connectivity between Srinagar, Kargil and Leh. It will cut down the time taken to cross the Zojila pass from the present three and a half hours, to just fifteen minutes.
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2018
The Prime Minister will dedicate the 330 MW Kishanganga Hydropower Station to the Nation, at the Sher-i-Kashmir International Conference Centre (SKICC) in Srinagar. He will also lay the Foundation Stone of the Srinagar Ring Road.
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2018
PM would lay the Foundation Stone of the Pakul Dul Power Project, and the Jammu Ring Road. He will also inaugurate the Tarakote Marg and Material Ropeway of the Shri Mata Vaishno Devi Shrine Board. The Tarakote Marg will facilitate pilgrims visiting the shrine.
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2018
Ring Roads in Srinagar and Jammu are aimed at reducing traffic congestion and making road travel safer, faster, more convenient and more environment friendly. PM will also attend the Convocation of the Sher-e-Kashmir University of Agricultural Sciences & Technology, Jammu.
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2018