نئی دہلی،14/مئی۔ انڈین فارن سروس کے 39 زیر تربیت افسران نے، جو اس وقت فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کررہے ہیں، آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بیرونی ملکوں میں ہندوستان کی قیمتی تاریخ، کلچر اور روایات کے تعلق سے ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایف ایس افسروں کو نہ صرف موجودہ قومی ترجیحات سے آگاہ رہنا چاہئے، بلکہ انھیں قومی ترقی کی مستقبل کی ضرورتوں کا بھی احساس ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے زیر تربیت افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ریاستی حکومتوں سے پوری طرح واقف رہیں اور بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی افراد کے رابطے میں رہیں، جن کی اہمیت بیرون تعلقات کے قیام کے معاملے میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
بھوٹان کے دو سفارت کار بھی، جو فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں تربیت لے رہے ہیں، اس گروپ میں شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ ج۔ م ر(
U-2563
Had a wonderful interaction with IFS officer trainees. We discussed a wide range of issues . Urged the officials to embrace latest technology and think about innovative ways to engage with the vibrant Indian diaspora. https://t.co/fQIExPcFAS
— Narendra Modi (@narendramodi) May 14, 2018