نئی دہلی، 02 مئی / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ، پیٹرولیم اینڈ سیفٹی آرگنائزیشن ( پی ای ایس او ) جو انڈین پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی سروس ( آئی پی ای ایس ایس ) کے نام سے جانی جاتی ہے ، کے تکنیکی کیڈر کی گروپ ‘‘ اے ’’ سروس کے کیڈر تجزیہ اور تشکیل کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔
اس قدم سے ادارے کی صلاحیت اور اہلیت میں اضافہ ہو گا اور اس کے گروپ ‘‘ اے ’’ افسران کے کیریئر میں ترقی کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔
پس منظر
پی ای ایس او ، ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن ( ڈی آئی پی پی) کے تحت ایک ذیلی ( سب آر ڈینیٹ ) / ما تحت آفس ہے ۔ یہ ادارہ 1898 سے دھماکہ خیز مادہ ، کمپریسڈ گیسیس اور پیٹرولیم جیسے مادے کے تحفظ کے نظم و ضبط کو بر قرار رکھنے میں ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر ملک کی خدمت کر رہی ہے ۔ گذشتہ برسوں کے دوران پی ای ایس او کے رول اور ذمہ داریوں میں اضافہ اور تبدیلی ہوئی ہے اور اس کا پھیلاؤ کئی دیگر میدانوں إیں ہوا ہے ۔ آج یہ ادارہ متعدد سلامتی سے متعلق میدانوں جیسے دھماکہ خیز مادہ ، پیٹرولیم ، کمپریسڈ گیسوں ، پریشر برتنوں ، گیس سلینڈروں ، ملک کے پار تک پائپ لائنوں ، لکویفائیڈ نیچرل گیس ( ایل این جی ) ، سی این جی ، آٹو ایل پی جی وغیرہ کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔
( م ن ۔ ش ت ۔ ع ا ) ( 02 – 05 – 2018 )
U. No. 2397