Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ 2018 کھیلوں میں بھارتی دستے کو مبارک باد دی


نئی دلّی ، 16 اپریل؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ 2018 کھیلوں میں بھارتی دستے کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ دولت مشترکہ 2018 کھیلوں میں بھارتی دستے پر بھارتی کو انتہائی فخر ہے ۔ ہمارے تما م کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اوربہت اچھا کھیلے ۔ میں میڈ ل لانے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
دولت مشترکہ کھیل 2018 میں بھارت کی نمائندگی کرنے والا ہر بھارتی ہمیں تحریک و ترغیب دیتا ہے ۔ ان کے حالات زندگی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح کھیلوں کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا اور ہر رکاوٹ کو پار کر کے دولت مشترکہ کھیلوں میں کامیابی کی اونچائیوں کو چھو لیا ۔
میں امید کرتا ہوں کہ دولت مشترکہ کھیل 2018 میں بھارت کی کامیابی مزید نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرے گی اور ہر ایک کی زندگی میں چست رہنے کی اہمیت کے تئیں بیداری پیدا کرے گی ۔
وزیر اعظم نے متعدد ٹوئیٹ کے ذریعہ کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے فٹ انڈیا موومنٹ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ ‘‘

u. 2103