Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

خوراک سلامتی اورمتعلقہ شعبوں میں تعاون کی غرض سے بھارت اورافغانستان کے مابین انتظامات کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی ،05؍اپریل : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں صحت اورکنبہ بہبود کی وزارت کے تحت خوراک سلامتی اورمعیارات اتھارٹی آف انڈیا ( ایف  ایس ایس اے آئی ) اورافغانستان کی وزارت زراعت ، آب پاشی ومویشی پالن ( ایم اے آئی ایل ) کے مابین خوراک سلامتی اور دیگرمتعلقہ شعبوں میں باہمی تعاون کی فراہمی کے لئے امداد باہمی پرمبنی انتظامات سے متعلق دستاویز پردستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ تعاون کے شعبوں میں درج ذیل امورشامل ہیں ۔

1-اطلاعات کے باہم تبادلے اورمواصلات کے میکینزم کا قیام

2-درآمداتی ضوابط ، کوالٹی کنٹرول آپریشن ، سیمپلنگ ، ٹیسٹنگ ، پیکیجنگ اورلیبلنگ کے شعبے میں ایک دوسرے سے مربوط شناخت شدہ موضوعات کے ضمن میں تکنیکی تبادلے کا راستہ ہموار کرنا

3-مشترکہ مذاکرات ورکشاپوں ،دوروں ، خطبات ، تربیتی پروگراموں وغیرہ کا اہتمام اور اس کے راستے ہموار کرنا

4-مندوبین کی دلچسپی کے دیگرشعبے جن میں وہ تمام ذمہ داریاں شامل ہیں جو دونوں فریقین باہمی اتفاق  رائے سے طے کریں ۔

          تعاون پرمبنی انتظامات اطلاعات کے باہمی تبادلے کی تربیت کا راستہ ہموارکریں گے اور صلاحیت سازی میں معاون ہوں گے اور ایک دوسرے کے یہاں رائج بہترین طریقہ ہائے کار سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کریں گے تاکہ خوراک سلامتی ایکونظام کو بہتربنایاجاسکے ۔

***************

U-1924