نئیدہلی،28فروری؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کے ذریعے اپنی 24ویں میٹنگ کی صدارت کی۔
اس سے پہلے پرگتی کی 23 ملاقاتوں میں9.46 لاکھ کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری سے مجموعی طورپر 208 پروجیکٹوں پر نظرثانی کی گئی۔ 17 شعبوں میں عوامی شکایات کے ازالے پر بھی نظر ثانی کی گئی۔
آج 24ویں میٹنگ میں وزیر اعظم نے اتراکھنڈ میں کیدار ناتھ تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ریاستی حکومت نے ڈرون امیجری کے ذریعے کاموں کی پیش رفت کو پیش کیا۔ وزیر اعظم نے دہلی پولس سے متعلق شکایات سے نمٹنے اور اس کے ازالہ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اترپریش، بہار ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر،تمل ناڈو اور کیرالہ سمیت متعدد ریاستوں میں پھیلے ریلوے ، سڑک، بجلی، پیٹرولیم اور کوئلہ کے شعبوں میں 10بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی پیش رفت پر نظر ثانی کی۔ا ن پروجیکٹوں پر مجموعی طورپر 40 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔
وزیر اعظم نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اور پردھان منتری وندنا یوجنا کے نفاذمیں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
م ن۔م ن۔ن ع
(28-02-2018)
U: 1133
We had a fruitful Pragati Session this evening. The issues discussed included the progress of the Kedarnath Reconstruction Work. The Uttarakhand Government presented the progress of the work using drone imagery. https://t.co/pMn3cq4v9o
— Narendra Modi (@narendramodi) February 28, 2018
The progress in the implementation of Pradhan Mantri Kaushal Vikas Yojana and the Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana were discussed during the Pragati interaction today. Both these initiatives are vital in bringing a positive change in people’s lives.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 28, 2018
Next-generation infrastructure is of paramount importance. That is why today during Pragati we took stock of 10 key infrastructure projects in railways, roads, power, petroleum and coal sectors spread across various states.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 28, 2018