پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی این جے ڈی وائی) دنیا میں مالی شمولیت کی سب سے بڑی پہل میں سے ایک ہے ۔اس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے کیا تھا۔ 28 اگست کو اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے غریبوں کی برائی کے جنجال سے آزادی کا جشن منانے کا موقع قرار دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنسکرت کے قدیم کہاوت : سکھسیا مولم دھرم ، دھرمسیا مولم ارتھ، ارتھسیا مولم راجیم کا ذکر کیا ہے جوحکومت پرعوام کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ذمہ داری سونپتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ حکومت نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے’ اور اپنے وعدے کو ریکارڈ وقت میں پورا کیا ہے۔ ویڈیو: یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم : پردھان منتری جن –دھن یوجنا https://www.youtube.com/watch?v=Y-okHD6AFMI پردھان منتری جن دھن یوجنا مالی شمولیت سے متعلق ایک قومی مشن ہے جس میں جامع مالی شمولیت کے لئے مربوط طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور ملک کے تمام کنبے کو بینکنگ خدمات مہیا کرائی گئی ہیں۔ یہ اسکیم مختلف مالی خدمات جیسے بینک میں بنیادی بچت کھاتہ کی دستیابی، ضرورت پر مبنی قرض تک رسائی رقم کی دائیگی کی سہولیت، بیمہ اور پنشن جیسی خدمات تک رسائ کو یقینی بناتی ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی پردھان منتری جن-دھن یوجنا کے تحت ملی حصولیابیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ ‘ مالی شمولیت مہم کے حصہ کے طور پر زیادہ تر بینک ...
مزید دیکھیںنئی دہلی، 28 اگست/ نئے ہندوستان کے جذبے اور بدلے قوت تحریک کو ظاہر کر نے کے لئے حکمرانی اور پا لیسی اپنا نے والے اداروں کو نئے چیلنجوں کو اپنا نا ہوگا اور آئین ہند کے بنیا دی اصولوں پراور ہماری تہذیبی تاریخ کے علم اور موجودہ سما جی ثقافتی اور معا شی تنا ظر میں پا لیسی وضع کرنی ہو گی ۔ ہندوستان اور اس کے عوام حکمرانی میں ادارہ جا تی اصلاحات اور تحریکی پالیسی میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ اس سے نیا ماحول بنے اور بے مثال تبدیلیاں نمو دار ہوں ۔ https://www.youtube.com/watch?v=P0c6FCi-FRg بدلتے ہو ئے وقت کے ساتھ حکومت ہند نے ہندوستان کی ضرورتوں اور عوام کی خواہشات کو بہتر ڈھنگ سے پائے تکمیل تک پہو نچا نے کے ذریعہ پرا نے منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ پر نیتی آیوگ (ہندوستان کو تبدیل کر نے والا قومی ادارہ)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔ نیتی آیو گ کی تشکیل سے قبل وزرائے اعلیٰ ، ما ہرین معشیات اور ما ئی گورنمنٹ (MyGov.) کے ذریعہ وسیع صلا ح و مشورہ کیا گیا تھا ۔ ہم ایک ایسا ہندوستان بنا نے کے سفر میں ہیں جو نہ صرف عوام کی توقعات پوری کر ے بلکہ عالمی پیما نے پر فخر سے اپنا سر بلند رکھے ۔ ہندوستان کے عوام اپنی شراکت سے ترقی اور حکمرانی میں بہتری کی امید رکھتے ہیں ۔ اس تبدیلی کے عمل کے دوران جہاں چند تبدیلیوں کو شا مل کیا گیا ہے اور ان کا منصوبہ بنا یا گیا ہے وہیں مارکیٹ فورسیز کے نتا ئج سا منے آئے ہیں اور عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں ...
مزید دیکھیںجناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں راج پتھ پر سوچھ بھارت مشن کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’صاف ستھرا بھارت ہی 2019 میں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر ان کے لئے سب سے اچھا خراج عقیدت ہوسکتا ہے۔‘‘ 2؍ اکتوبر 2014 کو سوچھ بھارت مشن ملک کے طول و عرض قومی تحریک کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد 2؍اکتوبر 2019 تک ایک صاف ستھرے بھارت کے وژن کو حاصل کرنا ہے۔ ویڈیو: سوچھ بھارت ابھیان کے آغاز پر وزیراعظم کی تقریر https://www.youtube.com/watch?v=HmtxA_iXvbY سوچھ بھارت ابھیان حکومت ہند کے ذریعے شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی سب سے اہم مہم ہے۔ جناب نریندر مودی نے انڈیا گیٹ پر صفائی ستھرائی کے لئے عہد کی قیادت کی، جس میں پورے ملک کے تقریباً 30 لاکھ سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ انھوں نے راج پتھ پر ایک واکتھان کو بھی ہری جھنڈی دے کر روانہ کیا اور لوگوں کو اس وقت تعجب ہوا جب انھوں نے صرف چند قدم ساتھ چل کر نہیں بلکہ شرکت کرنے والوں کے ساتھ کافی دور تک اس واکتھان میں مارچ کیا۔ صفائی ستھرائی کے لئے ایک عوامی مہم کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایک صاف ستھرے بھارت کے لئے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کریں۔ جناب نریندر مودی نے مندر مارگ پولیس اسٹیشن پر صفائی مہم کا بذات خود آغاز کیا، جہاں انھوں نے ایک جھاڑو سے گندگی صاف کرتے ہوئے سوچھ بھارت ابھیان کو پورے ملک میں ایک عوامی تحریک بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو ...
مزید دیکھیںبرسوں سے پالیسی سازوں کے درمیان اس معاملے پر بحث کی جارہی تھی کہ کس طرح بھارت کو مینوفیکچرنگ کا ایک عالمی مرکز بنایا جائے اور بھارت میں مینوفیکچرنگ کو تیزی سے فروغ دیا جائے، لیکن یہ نریندر مودی ہی ہیں جنھوں نے چند مہینوں میں ہی سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے، اختراعات میں تیزی لانے، ہنرمندی کے فروغ میں اضافہ کرنے، دانشورانہ املاک کا تحفظ کرنے اور مینوفیکچرنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی خاطر ’میک اِن انڈیا‘ مہم کا آغاز کردیا۔ میک اِن انڈیا کی پہل چار ستونوں پر قائم ہے، جنھیں نہ صرف بھارت میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے نشان دہی کی گئی ہے بلکہ مینوفیکچرنگ اور دوسرے شعبوں میں بھی فروغ دینے کی نشان دہی کی گئی ہے۔ نئے طریقۂ کار: میک اِن انڈیا مہم کاروبار میں آسانی کو صنعت کاری کو فروغ دینے کا سب سے اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔ کاروبار میں آسانی کا ماحول فراہم کرنے کی خاطر پہلے ہی کئی اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ اس کا مقصد کسی بھی کاروبار کے لئے لائسنس ختم کرنا اور اسے غیرمنضبط کرنا ہے۔ نیا بنیادی ڈھانچہ: جدید اور کارآمد بنیادی ڈھانچہ صنعتی فروغ کے لئے نہایت اہم ضرورت ہے۔ حکومت کا مقصد صنعتی راہداریاں قائم کرنا اور اسمارٹ شہر قائم کرنا ہے تاکہ تیز رفتار مواصلات اور مربوط نقل و حمل کے بندوبست کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاسکے۔ موجودہ بنیادی ڈھانچے کو صنعتی کلسٹرس میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناکر مستحکم کیا جائے گا۔ تیز رفتار رجسٹریشن نظام کے ذریعے اختراعات اور تحقیقی سرگرمیوں کو تعاون کیا ...
مزید دیکھیں