1. وزیر اعظم کے دفتر کی ڈاک اکائی واقع ساؤتھ بلاک اس آفس سے متعلق آر ٹی آئی درخواستیں اور ان پر ادا کی جانے والی قانونی فیس آرٹی آئی ایکٹ 2005 کے تحت طے شدہ اصول پر وصول کرتی ہیں۔ مزید برآں، ایک آر ٹی آئی وِنگ پی ایم او میں بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ اس دفتر میں موصول ہونے والی تمام تر درخواستوں پر عمل در آمد ممکن ہو سکے۔
2. اس کے متبادل کے طور پر، آرٹی آئی درخواستیں، آرٹی آئی آن لائن پورٹل پر بھی داخل کی جا سکتی ہیں۔
3. آر ٹی آئی وِنگ، ایکٹ کے تحت شدہ مختلف النوع فیس کیش مع معقول رسید اور آئی پی او / ڈی ڈی /بینکرس چیک کے ذریعہ وصول کرتا ہے جو ’سیکشن آفیسر، پی ایم او‘ کے نام واجب الادا ہوتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے لئے فیس بھی آن لائن ادا کی جاتی ہے۔
4. آر ٹی آئی وِنگ درخواست دہندگان کو ان کی درخواستوں کی کیفیت اور نوعیت اور کوئی ایسی دیگر اطلاعات بھی فراہم کرتا ہے جو انہیں پی ایم او میں داخل کی جانے والی آر ٹی آئی درخواستوں کے سلسلے میں درکار ہوں۔ آرٹی آئی وِنگ کی مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:
پتہ | آر ٹی آئی وِنگ وزیر اعظم کا دفتر ساؤتھ بلاک، نئی دہلی ۔ 110011 |
ٹیلی فون نمبر | 011–23382590 |
وقات | صبح09.00 بجے سے شام 05.30 بجے تک |
دستیابت سہولتیں | اے) آر ٹی آئی درخواستیں جو عوام کی جانب سے / بذریعہ ڈاک وزیر اعظم کو مخاطب ہوں۔ بی) فیس کو نقد قبول کریں اور آرٹی آئی 2005متذکرہ دیگر طریقوں کے ذریعہ بھی وصول کریں۔ سی) درخواستوں پر انہیں درخواست دہندگان کی جانب سے مانگی گئی اطلاعات فراہم کرکے درخواستوں کا کام آسان بنائیں۔ |
حصولات | اپلیکیشن فیس : 10/-روپئے اضافی فیس :- اے) اے۔3 یا اس سے چھوٹے سائز کے کاغذ پر ہر ایک صفحے کے لئے 2/- روپئے بی) بڑے سائز کے پیپر پر فوٹو کاپی کی اصل لاگت یا قیمت؛ سی) سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی اصل لاگت ڈی) معائنے کے پہلے گھنٹے کے دوران معائنے کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اس کے بعد فی گھنٹے 5/-روپئے کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔ ای) ڈاک کے اخراجات جو اطلاعات کی فراہمی کے سلسلے میں 50/-روپئے سے تجاوز کر جائیں۔ |
فیس سے استثنائی | کسی ایسے فرد سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی جو خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرتا ہو، شرط یہ ہے کہ اس سلسلے میں مجاز حکومت کی جانب سے اُسے سند جاری کی گئی ہو۔ اِس سند کی ایک فوٹو کاپی درخواست کے ہمراہ منسلک کرنی ہوگی۔ | آر ٹی آئی وِنگ |
---|