این ڈی اے حکومت نے تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کو رفتار دی ہے ۔
این ڈی اے حکومت نے تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی پر بہت زور دیا ہے۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تعلیم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے، تعلیم کے معیار اور اس تک رسائی میں اضافہ کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ ’’پردھان منتری ودیا لکشمی کاریہ کرم‘‘ کے ذریعہ تمام طرح کے تعلیمی قرضوں اور اسکالرشپ کے انتظام اور اس کی دیکھ بھا ل کے لئے آئی۔ ٹی پر مبنی ایک مکمل فا ئنا نشیل ایڈ اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ اساتذہ کی تربیت کے لئے ’’پنڈت مدن موہن مالویہ مشن‘‘ شروع کیا گیا ہے تاکہ تعلیم کے معیار کو مزید بلند کیا جا سکے۔
دنیا بھر کے مقتدر تعلیمی اداروں اور سا ئنسی اداروں سے ممتاز اساتذہ، سا ئنسدانوں اور صنعت کاروں کو مدعو کرنے کے لئے اکیڈمک نیٹ ورک کا عالمی اقدام (جی۔ آ ئی۔ اے۔ این) شروع کیا گیا ہے تاکہ یہ شخصیات گرمی اور سردی کی چھٹیوں میں ملک کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں تدریس کےفرائض انجام دیں۔ اس کا مقصد بھارتی طلبا کو عالمی سطح کی معلومات فراہم کرنا ہے۔ سوَایَم تکنالوجی(ایس۔ ڈبلیو۔ اے۔ وائی۔ اے۔ ایم) کی مدد سے بڑے پیمانے پر اوپن آن لائن نصابات (ایم۔ او۔ او۔ سی) کا آغازہوگا تاکہ آن لائن تعلیم فراہم کی جاسکے۔ نیشنل ای ۔ لائبریری تعلیمی مواد اور معلوماتی ذرائع تک عالمی رسائی کا راستہ ہموار کر ے گی۔ ’’شالادرپن‘‘ ایک موبائل ٹیکنا لو جی ہے جو اس بات کو یقینی بنا تا ہے کہ وا لدین اسکولوں سے رابطے میں ہیں اور اس کے ذریعہ وہ اپنے بچوں کی کاکردگی پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
’’اڑان (یو۔ ڈی۔ اے۔ اے۔ این )‘‘ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے مخصوص اسکیم ہے ۔ اس کا مقصد لڑکیوں کے داخلے کو فروغ دینا ہے۔ ’’ایشان وکاس‘‘ کا مقصد شمال مشرقی ریا ستوں کے منتخب اسکولی بچوں اور انجینئرنگ کالج کے طلبا کو ان کی چھٹیوں کے دوران آ ئی۔ آ ئی۔ ٹی ، این۔ ا ٓئی۔ ٹی اور آ ئی۔ آئی۔ ایس۔ ای۔ آر اداروں سے قریب لا نا ہے۔ ’’استاد (یو۔ ایس۔ ٹی۔ ٹی۔ اے۔ ڈی )‘‘ کی منظوری کا مقصد روا یتی فن اور دستکا ری سے ہنر مندی اور تربیت کو فروغ دینا ہے ۔ اس اسکیم کا مقصدروایتی فنکاری/دستکاری کی صلاحیت کو پیدا کرنا، فن / دستکاری کی معیار کاری، ان کی دستاویزی اہمیت اور بازار میں ان کے روابط کو قائم کرنا ہے۔
اسکل انڈیا وزیر اعظم نریندر مودی جو اہمیت دیتے ہیں وہ کو ئی راز کی بات نہیں ۔ اپنے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے حکومت نے فوری طور پر ہنر مندی کے فروغ کی ایک وزارت قائم کی ۔ ہنر مندی کے فروغ کے لئے اس وزارت کا قیام عمل میں آ یا ہے ۔ متعدد پروگراموں کے تحت اب تک ۷۶ لاکھ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دی گئی ہے ۔ ’اسکو ل ٹو اسکل‘ پروگرام کے تحت ہنر مندی کی اسناد کو تعلیمی اسناد کا درجہ دیا گیا ہے ۔ ۵۰۰ء۱ کروڑ روپئے کی لا گت سے پردھان منتری کو شل وکاس یوجنا کو منظوری دی گئی ہے ۔ ’’پنڈت دین دیال اپا دھیا ئے گرامین کو شل یو جنا‘‘ کے تحت ۳ سالوں میں ۱۰ لاکھ دیہی جوانوں کو تربیت دی جا ئے گی۔
زیر تربیت افراد سے متعلق ایکٹ میں ترا میم بر سر روزگار افراد کی تربیت کے لئے مزید مواقع کی فرا ہمی کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔حکومت خرچ کا ۵۰ فیصد دے کر اگلے ڈھا ئی سالوں میں ایک لا کھ زیر تربیت افراد کی مدد کر ے گی ۔ حکومت کا منصوبہ موجودہ ۹ء۲ لا کھ کی تعداد کے مقابلے اگلے چند برسوں میں ۲۰ لا کھ سے زائد زیر تربیت افراد فراہم کرنا ہے ۔ ملک گیر مواقع فراہم کرنے کے لئے نیشنل کیریئر سینٹرس شروع کئے گئےہیں۔ نوجوانوں کے لئے کاؤنسلنگ کرنے والوں کا ایک نیٹ ورک بھی دستیاب ہو گا۔
ٹیچر ٹریننگ کے لئے، پنڈت مدن موہن مالویہ مشن کی لانچنگ کے موقع پر، وزیر اعظم مودی کو سنیں