Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

Major Initiatives

سوچھ بھارت ابھیان


جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں راج پتھ پر سوچھ بھارت مشن کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’صاف ستھرا بھارت ہی 2019 میں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر ان کے لئے سب سے اچھا خراج عقیدت ہوسکتا ہے۔‘‘ 2؍ اکتوبر 2014 کو سوچھ بھارت مشن ملک کے طول و عرض قومی تحریک کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد 2؍اکتوبر 2019 تک ایک صاف ستھرے بھارت کے وژن کو حاصل کرنا ہے۔

ویڈیو: سوچھ بھارت ابھیان کے آغاز پر وزیراعظم کی تقریر https://www.youtube.com/watch?v=HmtxA_iXvbY

سوچھ بھارت ابھیان حکومت ہند کے ذریعے شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی سب سے اہم مہم ہے۔ جناب نریندر مودی نے انڈیا گیٹ پر صفائی ستھرائی کے لئے عہد کی قیادت کی، جس میں پورے ملک کے تقریباً 30 لاکھ سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ انھوں نے راج پتھ پر ایک واکتھان کو بھی ہری جھنڈی دے کر روانہ کیا اور لوگوں کو اس وقت تعجب ہوا جب انھوں نے صرف چند قدم ساتھ چل کر نہیں بلکہ شرکت کرنے والوں کے ساتھ کافی دور تک اس واکتھان میں مارچ کیا۔

gov-track5

صفائی ستھرائی کے لئے ایک عوامی مہم کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایک صاف ستھرے بھارت کے لئے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کریں۔ جناب نریندر مودی نے مندر مارگ پولیس اسٹیشن پر صفائی مہم کا بذات خود آغاز کیا، جہاں انھوں نے ایک جھاڑو سے گندگی صاف کرتے ہوئے سوچھ بھارت ابھیان کو پورے ملک میں ایک عوامی تحریک بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ خود نہ گندگی کریں اور نہ کرنے دیں۔ انھوں نے یہ نعرہ دیا ’’نہ گندگی کریں گے، نہ کرنے دیں گے۔‘‘ جناب نریندر مودی نے صفائی مہم کے لئے 9 لوگوں کو مدعو کیا اور ان سے کہا کہ وہ ہر ایک 9-9 لوگوں کو مدعو کرکے اس مہم میں شامل کریں۔

gov-track5_1

مہم میں شرکت کیلئے عوام کو دعوت دیئے جانے سے سوچھ ابھیان ایک قومی تحریک بن گئی ہے۔ صا ف ستھرے بھارت کی تحریک کے ذریعے عوام میں ذمہ داری کا احساس جاگا ہے۔ اب تمام شہری پورے ملک میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں تاکہ مہاتما گاندھی نے جو صاف ستھرے بھارت کا خواب دیکھا تھا، اسے شرمندۂ تعبیر کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے لوگوں کو اپنے قول و فعل کے ذریعے سوچھ بھارت کے پیغام کو پھیلانے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے وارانسی میں بھی صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی۔ انہوں نے صاف بھارت مشن کے تحت وارانسی میں اَسّی گھاٹ پر گنگا کے نزدیک پھاؤڑا چلایا۔ ان کے ساتھ مقامی لوگوں کے ایک بڑے گروپ نے شرکت کی، جنہوں نے سوؤچھتا ابھیان میں تعاون کیا۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بار بار صحت کے مسائل کو اٹھایا، جن کا بھارتی خاندانوں کو، ان کے گھروں میں مناسب بیت الخلاء کی کمی کی وجہ سے، سامنا کرنا پڑتا ہے۔

gov-track5_2

سماج کے مختلف طبقوں کے لوگ آگے آئے ہیں اور انہوں نے صفائی ستھرائی کی اس عوامی مہم میں شرکت کی ہے۔ سرکاری عہدیداروں سے لے کر جوانوں تک، بالی ووڈ کے اداکاروں سے لے کر کھلاڑیوں تک، صنعت کاروں سے لے کر مذہبی لیڈروں تک، سبھی اس اہم کام کیلئے آگے آئے ہیں۔ ملک بھر کے لاکھوں لوگ روز بروز سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی سماجی مرکزوں کے بھارت کو صاف بنانے کے اقدامات میں شریک رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کیلئے بیداری پیدا کرنے کی مہم بار بار منعقد کی جا رہی ہے اور نکڑ ناٹکوں اور موسیقی وغیرہ کےذریعے ملک بھر میں صفائی کیلئے بیداری مہم منعقد کی جا رہی ہے۔

ویڈیو: وزیراعظم نریندر مودی نے راج پتھ سے سوچھ بھارت مشن کی واکتھان کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا https://www.youtube.com/watch?v=snun5Q6ngV8

وزیراعظم نے عوام اور مختلف محکموں اور تنظیموں کے ذریعے کوششوں اور سوچھ بھارت مشن میں ان کی شرکت اور ایک صاف بھارت کے تئیں ان کے تعاون کی بذات خود ستائش کی ہے۔ جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ عوام کی شرکت کی کھلے طور پر تعریف کی ہے۔ سوچھ بھارت مہم کے ایک حصے کے طور پر اور پورے ملک میں شہریوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کے کام کو اجاگر کرنے کی خاطر ’#MyCleanIndia‘ بھی لانچ کیا گیا۔

gov-track5_3

سوچھ بھارت ابھیان عوام کی زبردست حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ایک جن آندولن بن چکا ہے۔ بڑی تعداد میں شہری آگے آئے ہیں اور انہوں نے صاف ستھرے بھارت کیلئے عہد کیا ہے۔ سوچھ بھارت ابھیان کے آغاز کے بعد سڑکوں کی صفائی کیلئے جھاڑو دینے، کوڑا کرکٹ صاف کرنے ، صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنےا ور ایک صاف ستھرا ماحوال برقرار رکھنے جیسے مناظر عام بات ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور وہ اس پیغام کو عام کرنے میں مدد کر رہے ہیں کہ ‘’‘صفائی ستھرائی بھگوان سے قریب تر ہے‘‘۔

Loading