Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ڈاکٹر امبیڈ کر انٹر نیشنل سینٹر ملک وقوم کے نام وقف کیا


 نئیدہلی،07۔دسمبر ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج نئی دلی میں ڈاکٹر امبیڈ کر انٹرنیشنل سینٹر ملک وقوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اپریل 2015  میں اس ادارے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

          اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ سینٹر  ڈاکٹر امبیڈ کرکی تعلیمات اورتصورات  اور توسیع کے لئے اہم خدمات انجام دے گا۔

اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر امبیڈ کر انٹر نیشنل سینٹر  فار سوشیو اکنامک ٹرانسفارمیشن  کے منصوبے کے اہم جزو کی حیثیت سے اس میں شامل ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ ادارہ سماجی اور معاشی  امور کےشعبے میں  تحقیقی   خدمات انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر سماجی ، معاشی امور اور مجموعی نمو سے متعلق  امور کے لئے ادار ہ مخزن فکر یعنی تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرے گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   نظریاتی اور تصوراتی قائدین نے وقتاََ فوقتاََ  ہمارے ملک کی سمتوں کی چہرہ کار ی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آنجہانی باباصاحب کا قرضدار ہے کہ انہوں نے تعمیر ملک وقوم کے لئے بیش بہا خدمات انجام دی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اور بالخصوص نوجوان آنجہانی باباصاحب کے تصورات اور نظریات کا علم حاصل کریں ۔یہی وجہ ہے کہ باباصاحب کی زندگی سے جڑے اہم مقامات  کو تیرتھ کیندروں کے طور پرفروغ دیا گیا ہے ۔  اس سلسلے میں دلی کے علی پور  ، مدھیہ پردیش میں مئو ، ممبئی اندو مل،  ناگپور میں دیکشا بھومی  اورلندن میں واقع ان کے گھر کو  انہی کیندروں کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی پنچ تیرتھ آج  کے دورمیں نئی نسل کے نوجوانو ں  کے لئےا  ٓنجہانی باصاحب کو  خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین وسیلہ ہیں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کے ذریعہ ڈجیٹل سودوں کے لئے تیار کئے جانے والا بھیم ایپ ڈاکٹر امبیڈکر کے معاشی تصورات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دسمبر 1946  میں  آئین ساز اسمبلی سے  باباصاحب ڈاکٹر امبیڈ کر کے خطاب سے اقتباسات پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈ کر زبردست جدوجہد کے باوجود  ملک وقوم کے مسائل  کے حل کے حوصلہ افزا تصورا  ت پیش کرتے تھے ۔ ہم اب تک ڈاکٹر امبیڈکر  کے تصورات کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے ہیں۔ جبکہ ہماری نئی نسل  سماجی برائیوں کو ختم کرنے  کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے ۔

جناب مودی نے ڈاکٹر امبیڈ کر  کے الفاظ کی یاد دلاتے ہوئے    کہا کہ باباصاحب نے کہا کہ  ہماری سیاسی جمہوریت    ایک سماجی جمہوریت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباََ ساڑھے تین برسوں کے دوران  باباصاحب کی سماجی جمہوریت کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  جن دھن یوجنا  ،اجولا یوجنا ،سوچھ بھارت مشن ، انشورنس اسکیم ،پردھان منتری آواس یوجنا  اور حال ہی میں شروع کی گئ سوبھاگیہ یوجنا اسی سلسلے کے اہم اقدامات میں شامل ہیں اور مرکزی سرکار  تمام اسکیموں اور پروگراموں کو ان کی مدت مقررہ میں  مکمل کرنے کی جی توڑ کوشش کررہی ہے اور ڈاکٹر امبیڈ کرانٹر نیشنل سینٹر اس کی ایک روشن مثال ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے  سوائل ہیلتھ کارڈکی تقسیم مشن اندر دھنش  اور دیہی علاقوںکی برق کاری کے نشانوں کے حصول کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا،جس سے مرکزی سرکار کے ذریعہ کئے جانے والے عوامی فلاح کے  کاموں کے تئیں  نیک نیتی کا پتہ چلتا ہے ۔   اس موقع پر وزیر اعظم نے خود روز گاری کے لئے اسٹینڈ اپ انڈیا جیسی  اسکیموں کا بھی تذکرہ کیا ۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے جس ’’ نئے ہندوستان‘‘ کا نعرہ  دیا تھا وہ  ڈاکٹر امبیڈ کر تصورات کا ہندوستان ہے ، جہاں ہر فرد کو  مساوی مواقع اور حقوق حاصل ہیں، جو ذات پات کے مظالم سے آزاد ہے اور جہاں  ٹکنالوجی کی طاقت سے ترقی  کو آگے بڑھا یا جاتا ہے ۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی آنجہانی باباصاحب امبیڈ کر کے تصورات کی تکمیل کے  لئے کام کیا جائے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ کام 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش۔رم

U-6147