Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

سووَچھ بھارت کی جانب گامزن


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں راج پتھ پر سووچھ بھارت مشن کا آغاز کرتے ہوئے کہاتھا ’’۲۰۱۹ میں مہاتما گاندھی کے ۱۵۰ویں یوم پیدائش پر ایک صاف ستھرا بھارت ہی سب سے بہتر خراج عقیدت ہوگا، جو کہ بھارت انہیں پیش کر سکتا ہے‘‘۔ ۲؍اکتوبر ۲۰۱۴ کو سووچھ بھارت مشن ملک کے طول و عرض میں ایک قومی مہم کے طور پر شروع کیا گیا۔

صفائی ستھرائی کیلئے عوامی مہم کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ صاف ستھرے بھارت کے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کریں۔ جناب نریندر مودی نے بذات خود مندر مار گ پولیس اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کی مہم کا آغاز کیا۔ جھاڑو لے کر صفائی کرتے ہوئے اور سووچھ بھارت ابھیان کو پورے ملک میں ایک عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ نہ خود گندگی کریں اور نہ دوسروں کو گندگی کرنے دیں۔ انہوں نے یہ منتر دیا ’’نہ گندگی کریں گے نہ کرنے دیں گے‘‘ جناب نریندر مودی نے ۹(نو) افراد کو صفائی مہم میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا اوران سے درخواست کی کہ ان میں سے ہر ایک ۹-۹ دوسرے افراد کو اس مہم میں مدعو کرے۔

مہم میں شرکت کیلئے عوام کو دعوت دیئے جانے سے سووچھتا ابھیان ایک قومی تحریک بن گئی ہے۔ صا ف ستھرے بھارت کی تحریک کے ذریعے عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا ہوا ہے۔ اب تمام شہری پورے ملک میں صفائی ستھرائی کی مہم میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں تاکہ مہاتما گاندھی نے جو صاف ستھرے بھارت کا خواب دیکھا تھا، اسے شرمندۂ تعبیر کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے لوگوں کو اپنے قول و فعل کے ذریعے سوؤچھ بھارت کے پیغام کو پھیلانے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے وارانسی میں بھی صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی۔ سووچھ بھارت مشن کے تحت وارانسی میں اَسّی گھاٹ پر گنگا کے نزدیک کدال چلانے کےساتھ مقامی لوگوں کے ایک بڑے گروپ نے شرکت کی، جنہوں نے سووچھتا ابھیان میں تعاون کیا۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بار بار صحت کے مسائل کو اٹھایا، جن کا بھارتی خاندانوں کو، ان کے گھروں میں مناسب بیت الخلاء کی کمی کی وجہ سے، سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سماج کے مختلف طبقوں کے لوگ آگے آئے ہیں اور انہوں نے صفائی ستھرائی کی اس عوامی مہم میں شرکت کی ہے۔ سرکاری عہدیداروں سے لے کر جوانوں تک، بالی ووڈ کے اداکاروں سے لے کر کھلاڑیوں تک، صنعت کاروں سے لے کر مذہبی لیڈروں تک، سبھی اس اہم کام کیلئے آگے آئے ہیں۔ ملک بھر کے لاکھوں لوگ روزبروز سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی سماجی مرکزوں کے بھارت کو صاف بنانے کے اقدامات میں شرکت کر رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کیلئے بیداری پیدا کرنے کی مہم بار بار منعقد کی جا رہی ہے اور نکڑ ناٹکوں اور موسیقی وغیرہ کےذریعے ملک بھر میں صفائی کیلئے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔

بالی ووڈ کی اہم شخصیتوں سے لے کر ٹیلی ویژن کے اداکار آگے آئے ہیں اور انہوں نے سرگرمی کے ساتھ اس اقدام میں شرکت کی ہے۔ امیتابھ بچن، عامر خان، کیلا ش کھیر، پرینکا چوپڑا اور سب ٹی وی شو ’’ تارک مہتا کا الٹاچشمہ‘‘ کے تمام اداکاروں نے سوؤچھ بھارت ابھیان میں تعاون کیا ہے۔ سچن تندولکر، ثانیہ مرزا، سائنا نہوال اور میریکوم جیسے بہت سے ممتاز کھلاڑیوں نے بھی صاف ستھرے بھارت کی مہم میں تعاون کیا ہے اور اس کی زبردست ستائش کی گئی ہے۔

0.08413900-1451572653-swachh-bharat-1 [ PM India 462KB ]

وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ خطاب ’’من کی بات‘‘ میں بار بار مختلف افراد اور تنظیموں کے ذریعے ملک بھر میں سووچھ بھارت ابھیان کو کامیاب بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے مدھیہ پردیش میں ہردا ضلعے کے سرکاری عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ذریعے صاف ستھرے بھارت کے تئیں ان کے کردار کیلئے مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے بنگلور میں نیو ہورائزن اسکول کے پانچ (۵ ) طلباء کی بھی ستائش کی، جنہوں نے کچرے کو خریدنے اور بیچنے کیلئے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کی ہے۔

آئی۔ سی۔ آئی۔ سی۔ آئی بینک، پنجاب نیشنل بینک، ایکس۔ ایل۔ آر۔ آئی جمشیدپوراور آئی۔ آئی۔ ایم بنگلور جیسے اداروں نے بھی صفائی ستھرائی کی عوامی مہم شروع کی ہیں اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

0.52207900_1451629836_swachh [ PM India 302KB ]

جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ کھلے طورپر عوام کی شرکت کی ستائش کی ہے۔ جناب نریندر مودی نے وارانسی میں تیمسوتلا اِمسانگ، دَرشکا شاہ اور رضاکاروں کے ایک گروپ کی ’’مشن پربھو گھاٹ‘‘ کیلئے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔

ملک بھر میں شہریوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کے انجام دیئے گئے کام کو اجاگر کرنے کیلئے سووچھ بھارت مہم کے ایک حصے کے طورپر اس کے ساتھ ہی ’’#مائی کلین انڈیا‘‘ کا بھی آغاز کیا گیا۔

سووچھ بھارت ابھیان عوام کی زبردست حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ بڑی تعداد میں شہری آگے آئے ہیں اور انہوں نے صاف ستھرے بھارت کیلئے عہد کیا ہے۔ سووچھ بھارت ابھیان کے آغاز کے بعد سڑکوں کی صفائی کیلئے جھاڑو دینے، کوڑا کرکٹ صاف کرنے، صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنےاور ایک صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے جیسے مناظر عام بات ہو گئی ہے۔ لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور وہ اس پیغام کو عام کرنے میں مدد کر رہے ہیں کہ ’’صفائی ستھرائی بھگوان سے قریب تر ہے‘‘۔

0.92400400-1451572703-clean-india [ PM India 205KB ]

شہری علاقوں میں سوؤچھ بھارت ابھیان میں انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر، عوا می بیت الخلاؤں کی تعمیر اورٹھوس کچرے کے بندوبست پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مواصلات گرام پنچایت کی سطح تک صفائی ستھرائی کے نظام کو مستحکم طریقے سے نافذ کرنےا ور ریاستوں کو کام کو پوراکرنے کا طریقۂ کار طے کرنے کی آزادی دینے سمیت رویوں میں تبدیلی پر زور دیا گیا ہے تاکہ مقامی تہذیب، روایت، جذبات اور مانگ کو دیکھتے ہوئے اقدامات کئے جا سکیں۔ بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے مراعات میں ۲۰۰۰ روپے کا اضافہ کر کے اسے ۰۰۰؍۱۰ روپے سے ۰۰۰؍۱۲ روپئے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گرام پنچایتوں کو ٹھوس اور رقیق کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے فنڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

Loading... Loading