1. وزیر اعظم کا دفتر بڑی تعداد میں ایسی عوامی شکایات کی عرضیاں موصول کرتا ہے جو اپنے موضوعات کے لحاظ سے ریاستی حکومتوں کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے تحت آتی ہیں۔ ایسی شکایات کو اس دفتر کے پبلک ونگ کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو منتقل کر دیا جا تا ہے ۔
2. شکایت کا رجسٹریشن نمبر ہر حال میں منتقلی مواصلات پر درج ہوتا ہے اورریاستی حکومتوں کی متعلقہ وزارتوں/ محکموں کو ارسال کر دیا جا تا ہے اور اس کی نقل درخواست دہندہ کو ارسال کر دی جا تی ہے۔ اس کے علاوہ درج رجسٹر کر نے یا پبلک ونگ میں عرضی کو پروسیس کر تے وقت رجسٹریشن نمبر درخواست دینے والے کو ای-میل اور ایس ایم ایس کےذریعہ ارسال کر دیا جا تا ہے۔ درخواست دہندہ اپنی شکایت کی عرضی کی حالت اور نوعیت انٹرنیٹ کےذریعہ جان سکتا ہے جس کا پتہ درج ذیل ہے https://pgportal.gov.in/Status/Index اس کے لئے مراسلے میں درج کئے گئے رجسٹریشن نمبر کا حوالہ دینا پڑتا ہے۔
3. شہری، وزیر اعظم کو ارسال کئے گئے اپنے خطوط کی نوعیت کے بارے میں جانکاری حاصل کر نے کے لئے ٹیلی فون کےذریعہ بھی درج ذیل نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں 23386447-011
4. اس طرح کے معاملات میں شکایات کا ازالہ اس معقول اور مجاز حاکم کے تحت آتا ہے جسے یہ عرضی ارسال کی جا تی ہے لہٰذا درخواست دہندہ اپنی شکایات کے سلسلے میں ریا ستی حکومت کی وزارت/محکمہ سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔
5. وزیر اعظم کے دفتر میں پبلک ونگ کے تحت موصول ہو نے والے مراسلات کی پروسیسنگ پوری طرح کمپیوٹرائزڈ ہو تی ہے اور اس سلسلے میں کوئی فائل نو ٹنگ نہیں کی جا تی۔
6. آر ٹی آئی درخواست دہندگان جو وزیر اعظم کے دفتر میں اپنی شکایات داخل کر نے کے بعد ان کی اپنی عرضیوں کی کیفیت جا ننا چاہتے ہیں وہ براہ کرم اس سلسلے میں آر ٹی آئی درخواستیں داخل کر نے سے پہلے یہ باریکیاں نوٹ کرلیں ۔