نئی دہلی،22؍نومبر،وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کارپوریٹ امور کے بھارتی ادارے (آئی آئی سی اے) کی اسکیم کو مزید تین سال تک (2017-18 سے 2019-20 تک) جاری رکھنے اور ادارے کو 18 کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے یہ ادارہ مالی سال 2019-20 تک خودکفیل ہوجائے گا۔
اثرات:
کارپوریٹ حکمرانی کے اہم شعبے میں سرکاری اور پرائیویٹ ساجھیداری میں ادارے کیلئے منعقد تربیتی پروگرام، تحقیقی سرگرمیوں اور پروجیکٹوں سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جس سے طلباء کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد کے روزگار کے امکانات میں بہتری آئے گی۔
ادارے کا پورا زور اپنے وسائل اور مالئے میں اضافہ کرتے ہوئے کارپوریٹ قوانین کے شعبے میں ایک باوقار ادارہ بننے پر دیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی آئی سی اے قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہوگا اور یہ ترقی کو فروغ دینے والا ثابت ہوگا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری سے امید ہے کہ پیشہ ور افراد کو بیرونی ملکوں سمیت ابھرتے ہوئے کارپوریٹ شعبے میں روزگار کے زیادہ مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-و ا- ق ر)
(22-11-2017)
U-5868